پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے چند روز قبل یومِ پاکستان کی مناسبت سے آفیشل نغمہ جاری کیا تھا اور اب اس ہی نغمے کی ایک اور ویڈیو بھی ریلیز کردی۔

ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے نغمے کے دوسرے پرومو کو شیئر کیا۔

نغمے کا عنوان ’پاکستان زندہ باد‘ رکھا گیا جبکہ دوسری ویڈیو کا کیپشن ’ہر پاکستانی کی آواز، پاکستان زندہ باد‘ دیا گیا۔

اس ویڈیو میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ پاکستان ان کی جان ہے۔

مزید پڑھیں: یومِ پاکستان 2019 کیلئے پاک فوج کا نغمہ جاری

یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل عاصف غفور نے 23 مارچ کی مناسبت سے یہ نغمہ رواں ماہ 13 تاریخ کو شیئر کیا تھا۔

نغمے کی ویڈیو میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے جوانوں کو مارچ پاسٹ اور فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی بتایا کہ یومِ پاکستان کی پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پر 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کو سول ایوارڈ دیا جائے گا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دیگر مہمانانِ گرامی میں آذربائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کے چیف آف آرمی اسٹاف جبکہ اومان کے حکام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں