نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے بعد کرفیو نافذ

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2019

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ سے قبل مسلح حملوں جس میں 49 افراد جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہوئے، کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

دونوں حملے ملک کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں ہوئے، پولیس نے ایک خاتون سمیت 4 حملہ آوروں کو گرفتار کیا۔

نیوزی لینڈ کی پولیس کے سربراہ مائیک بش نے بتایا کہ ڈینز ایونیو میں واقع مسجد میں 41 افراد، لین وُڈ مسجد میں 7افراد جبکہ ہسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں سے ایک شخص کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مائیک بش نے مزید کہا کہ مسجد میں فائرنگ کی زد میں آنے والے 39 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ جزیرہ نما نیوزی لینڈ کی مجموعی آبادی 42 لاکھ سے زائد ہے جبکہ اس میں ایک فیصد یعنی 40ہزار کے قریب افراد مسلمان ہیں۔

حملہ کرائسٹ چرچ کے 2مساجد پر ہوا — فوٹو: اے پی

لندن میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن پر پرچم سر نگوں کیا گیا۔ — فوٹو: اے پی

پولیس اہلکار جائے وقوع کی سیکیورٹی پر مامور ہیں — اے پی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کرفیو نافذ کردیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی تمام پروازیں بھی معطل کردی گئیں — فوٹوؒ اے پی

مسلمان برادری کے اہلکار ہسپتال کے باہر موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ میں مسلمان سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

مسلمان خاندان ہسپتال کے باہر موجود ہے — فوٹو: اے ایف پی

برطانوی پارلیمنٹ میں حملے سے متاثرہ خاندانوں کو خراج عقیدت میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی — فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ پر بھی قومی پرچم کو سرنگوں کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی