جب مرغیوں نے ملکر لومڑی کا شکار کرلیا

15 مارچ 2019
یہ واقعہ فرانس کے علاقے بریتانیہ میں پیش آیا — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ واقعہ فرانس کے علاقے بریتانیہ میں پیش آیا — شٹر اسٹاک فوٹو

بچپن میں یہ تو آپ نے سنا ہوگا کہ اتفاق میں برکت ہے کیونکہ اتحاد سے ایسا بہت کچھ ہوسکتا ہے جس کے بارے میں تصور بھی کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اس بات کا ثبوت گزشتہ دنوں اس وقت سامنے آیا جب ایک لومڑی کو مرغیوں نے ملکر مار دیا۔

جی ہاں شمال مغربی فرانس کے علاقے بریتانیہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں رات کو ایک لومڑی شکار کے لیے مرغی خانے میں گھس گئی مگر خود شکار ہوگئی۔

ایک زرعی اسکول میں فارمنگ کے سربراہ پاسل ڈینیئل نے بتایا کہ اس مرغی خانے میں 3 ہزار سے زائد مرغیاں تھیں اور انہوں نے جب لومڑی کو دیکھا تو ملکر لومڑی پر چونچوں سے حملہ کردیا۔

اس لومڑی کی لاش اگلے دن اس وقت دریافت ہوئی جب مرغی خانے کا عملہ وہاں پہنچا۔

پاسک ڈینیئل نے بتایا کہ مرغیوں نے لومڑی لومڑی کی گردن کو حملے کا نشانہ بنایا۔

پانچ ایکٹر پر پھیلے اس فارم میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد مرغیاں موجود ہیں اور اس کا دروازہ دن میں کھلا رہتا ہے تاکہ مرغیاں دن میں زیادہ وقت باہر گزار سکیں۔

رات کو ج یہ خودکار دروازہ بند ہورہا تھا، اس دوران یہ لومڑی اندر گھس گئی یا پھنس گئی۔

فارم کے عملے کے مطابق جب اس لومڑی نے مرغیوں کے ہجوم کو خود پر حملہ آور دیکھا ہوگا تو دہشت زدہ ہوگئی تھی کیونکہ مجمع کی شکل میں مرغیاں بہت طاقتور ہوجاتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں