مائیکرو سافٹ کا اسکائپ گروپ کالز بہتر بنانے کا فیصلہ

15 مارچ 2019
اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
اس وقت یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ میں گروپ کالز کے فیچر کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے گروپ کالنگ میں لوگوں کی تعداد 25 سے بڑھا کر 50 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکائپ گروپس میں آڈیو اور ویڈیوز بٹن بھی ان ایبل کیے جائیں گے تاکہ لوگ آسانی سے اپنے مائیکرو فونز کو میوٹ یا ویب کیم ٹرن آن/آف کرسکیں۔

اور ہاں آپ کو اس بات پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کہ لوگ آپ کو زبردستی کسی گروپ کال میں شامل نہ کرلیں۔

اسکائپ اس حوالے سے آپشنل رنگنگ کا آپشن بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے تحت گروپ کال کے دوران رنگنگ کی بجائے صارف کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

اگر آپ کی گروپ کال پر کسی فرد کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا تو آپ اسکائپ سے اس بارے میں پوچھ بھی سکیں گے۔

یہ فیچرز اس وقت بیٹا ورژن میں دستیاب ہیں اور مستقبل قریب میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے جائیں گے۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے مائیکرو سافٹ نے اسکائپ ویب ورژن سروس کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے پرائیویٹ اور گروپ کالز کے لیے ایچ ڈی ویڈیو سپورٹ متعارف کرائی تھی۔

مگر یہ سہولت صرف کروم اور ایج براﺅزر استعمال کرنے والوں کے لیے ہی ہے، فائر فوکس یا کسی اور براﺅزر میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

ایچ ڈی ویڈیو سپورٹ سے ہٹ کر بھی اسکائپ میں انٹرفیس ڈیزائن کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے اور بات چیت کے مواد کو ٹریک کرنا بھی آسان کردیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں