بے خوابی کا مسئلہ حل کرنے میں مددگار مشروب

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2019
نیند صحت کے لیے بہت اہم ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
نیند صحت کے لیے بہت اہم ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

رات کی اچھی نیند کس کے دل کو نہیں بھاتی، یہ نہ صرف آپ کا مزاج خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی۔

درحقیقت مناسب دورانیے تک سونا آپ کے دل، وزن اور ذہن سمیت ہر چیز کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

مگر آج کے دور کی مصروفیات نے نیند کا اوسط دورانیہ 6 گھنٹوں تک پہنچا دیا ہے حالانکہ طبی ماہرین 7 سے 8 گھنٹے تک سونے کا مشورہ دیتے ہیں۔

پڑھائی، نوکری، طرز زندگی اور انٹرنیٹ سرفنگ کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو نیند کی کمی، نیند نہ آنے یا ناقص نیند کی شکایت رہتی ہے۔

تاہم اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ایسا ہتھیار موجود ہے جو آپ کو پوری رات سکون سے سونے میں مدد دیتا ہے۔

اور وہ ہے بنانا ملک۔

دودھ کے بارے میں تو آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ اسے سونے کے لیے لیٹنے سے پہلے پینا فائدہ مند ہے جس کی وجہ اس میں ٹرائیپتھوفون کی موجودگی ہے جو جسم میں جاکر ایک بی وٹامن میں بدل جاتا ہے جو کہ نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کے افعال کو بہتر کرتا ہے۔

اسی طرح کیلے میں میگنیشم اور پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو تناﺅ کے شکار مسلز کو سکون پہنچاتی ہے جبکہ تھکاوٹ دور کرتی ہے۔

اسی طرح یہ پھل ٹرائیپتھوفون کی بدولت نیند کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس مشروب کو سونے سے پہلے پینا بے خوابی کی شکایت دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور لگ بھگ ہر ایک کو ہی اسے بنانا آتا ہے، کیونکہ اس کے لیے بس کیلوں اور دودھ کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں