’مساجد میں دہشت گردی نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں‘

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2019

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر دہشت گرد حملے جاں بحق ہونے والے 49 افراد سے عقیدت کا اظہار کیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

حملہ آور کے اس سفاکانہ عمل نے دنیا بھر میں یہ واضح کردیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، ملک نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک مخصوص ذہنیت ہوتی ہے جس کا کام صرف نقصان پہنچانا ہوتا ہے۔

کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والی اس دہشت گردی میں حملہ آور نے انتہائی بے دردی سے6 پاکستانیوں سمیت 49 افراد کو جاں بحق کیا بلکہ اس پورے واقعے کی ویڈیو بناتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ بھی کی۔

اس واقعے کو نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی جانب سے دہشت گردی تو قرار دیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرکے اس پر قتل کا الزام عائد کردیا گیا جبکہ وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈرن نے سیاہ لباس اور سرپر دوپٹہ پہن کر مسلم کمیونٹی اور متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

مساجد میں حملے نے پوری دنیا میں انسانیت کا درد رکھن والے افراد کو ہلا کر رکھ دیا اور انہوں نے مذہب، رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر مساجد حملے میں جاں بحق افراد سے عقیدت کا اظہار کیا اور جائے وقوع، ہسپتال کے باہر گلدستے رکھے جبکہ پوسٹرز میں یہ پیغام بھی دیا کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور یہ دہشت گردی نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں۔

لوگوں نے یہ نیوزی لینڈ نہیں یہ پیغام پھیلانے کی کوشش کی—فوٹو: اے پی

محبت سب کے لیے نفرت کسی کے لیے نہیں، دہشت گردی کے خلاف متحد یہ پیغام سب کی زبان پر رہا—فوٹو: اے ایف پی

دہشت گردی کے واقعے کے بعد مختلف لوگوں نے محبت اور امن کا پیغام دیا—فوٹو: اے ایف پی

مساجد میں حملے کے بعد 2 افراد مختلف انداز میں غم کا اظہار کر رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

مختلف کمیونٹیز کے افراد نے جائے وقوع پر پھول رکھے —فوٹو: اے ایف پی

فرانس میں ییلو ویسٹ کے مظاہرین نے اپنے احتجاج کے دوران کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا—فوٹو: اے ایف پی

نیپالی کمیونٹی کے افراد نے بھی مساجد حملے میں جاں بحق افراد سے اظہار یکجہتی کی—فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم جیسنڈا ایرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے اظہار تعزیت کیا—فوٹو: اے ایف پی

دہشت گردی کے واقعے میں ہونے والے ظلم کو یاد کرتے ہوئے لوگ آبدیدہ ہوگئے—فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ سے اظہار یکجہتی کے لیے سڈنی کے اوپرا ہاؤس کو سلور رنگ سے روشن کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

مسلمان کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کو شکست دینے کا پیغام بھی دیا گیا—فوٹو: اے پی

لوگوں نے 49 افراد کے جاں بحق ہونے پر ہسپتال کے باہر شمع روشن کیں—فوٹو: اے ایف پی

کراسٹ چرچ کے اطراف مختلف کمیونٹی کے لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا—فوٹو: اے ایف پی

مسجد النور اور مسجد لین ووڈ کے قریب لوگوں نے گلدستے رکھ کر جاں بحق افراد سے عقیدت کا اظہار کیا—فوٹو: اے ایف پی

متاثرہ افراد نے دہشت گردی، نفرت کو شکست دینے اور محبت کو پھیلانے کا عزم کیا—فوٹو: اے پی

شہریوں نے گلدستوں کے ساتھ مختلف پیغامات بھی دیے—فوٹو: اے پی