عوام تحریک انصاف حکومت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، سروے

17 مارچ 2019
سروے کا حصہ بننے والے 84 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات ’ٹھیک‘ تھے۔ — فائل فوٹو/اے پی
سروے کا حصہ بننے والے 84 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات ’ٹھیک‘ تھے۔ — فائل فوٹو/اے پی

اسلام آباد: پاکستانیوں کے انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوں (آئی آر آئی) سینٹر برائے انسائٹس ان سروے ریسرچ نے انکشاف کیا ہے کہ نئی حکومت اور 2018 کے عام انتخابات پر عوام اعتماد بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سروے کا حصہ بننے والے 57 فیصد افراد میں سے 17 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ اب تک حکومت بہترین کام کر رہی ہے، 40 فیصد نے کہا کہ بہتر کام کر رہی ہے، مشترکہ طور پر 56 فیصد افراد نے حکومت کو ’منظور‘ کیا۔

سروے کا حصہ بننے والے 40 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے ایک یا دو سال دینے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘حکومت کےخلاف عدم اعتماد تحریک پیش کرنے کا وقت نہیں آیا‘

ایک سال کا وقت دینے والے افراد ان 40 فیصد میں سے 26 فیصد تھی جبکہ 2 سال کا وقت دینے کا 14 فیصد عوام نے کہا۔

آئی آر آئی کے علاقائی ڈائریکٹر برائے ایشیا جوہانا کاؤ کا کہنا تھا کہ ’سروے میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو اس کی معاشی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت سے جانچا جائے گا‘۔

پاکستان کے سب سے اہم مسئلے کے حوالے سے سوال پر 39 فیصد افراد کا جواب افراط زر تھا جس کے بعد 18 فیصد نے غربت اور 15 فیصد نے بے روزگاری بتائی۔

سروے کا حصہ بننے والے افراد میں 77 فیصد افراد جن کی عمر 18 سے 35 سال تھی، کے مطابق پاکستان میں نوجوانوں کے لیے روزگار کی کمی سب سے اہم مسئلہ ہے۔

سروے میں یہ بھی بھی سامنے آیا کہ عوام کو 2018 کے عام انتخابات پر اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے پر آرمی چیف کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو

84 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ نتائج ’بہترین‘ تھے، 46 فیصد کا کہنا تھا کہ ’کچھ بہتر‘ تھے۔

83 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ مشترکہ طور پر 83 فیصد میں سے 50 فیصد کا کہنا تھا کہ انتخابات ’مکمل صاف و شفاف‘ تھے جبکہ 33 فیصد کا کہنا تھا کہ ’کچھ صاف و شفاف‘ تھے۔

جوہانا کاؤ کا کہنا تھا کہ ’خراب معاشی صورتحال پاکستانیوں میں بے چینی کا سبب ہے، جبکہ معاشی چیلنجز کے علاوہ نئی حکومت اور وزیر اعظم پر بہت اعتماد کیا جارہا ہے، پاکستانی نئی حکومت کو اپنے انتخابی مہم کے وعدے پورے کرنے کے لیے وقت دینا چاہتے ہیں جس کے لیے سخت معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ مشکلات کا شکار ملک کی معیشت بحال ہوسکے‘۔

سروے کو سینٹر فور انسائٹس ان سروے ریسرچ کی جانب سے کیا گیا۔

سروے کے لیے جمع کی گئی معلومات یکم نومبر سے 22 نومبر 2018 کے درمیان گھروں میں جاکر، انٹرویوز کے ذریعے جمع کی گئی تھیں۔

3 ہزار 991 افراد اس سروے کا حصہ بنے تھے جن کی عمر 18 سال سے زیادہ تھی جو قومی سطح پر ووٹ ڈالنے کی عمر ہے۔

اس سروے میں غلطی کی شرح 1.6 فیصد تھی۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 17 مارچ 2019 کو شائع ہوئی

تبصرے (2) بند ہیں

haider Mar 17, 2019 09:57am
no boday ask me about this gov. how i trust this servay
KHAN Mar 17, 2019 05:48pm
لیکن اگر مگرمچھوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو عمران خان بھی تحریک انصاف کو نہیں بچاسکےگے۔