مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی فلم’لوڈ ویڈنگ‘ دوبارہ ریلیز

فلم کو گزشتہ برس اگست میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم کو گزشتہ برس اگست میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

گزشتہ برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی گئی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی سماجی مسئلے پر بنی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی ٹیم نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی فلم کو سینما مالکان نے اچھا وقت نہیں دیا۔

ہدایت کار نبیل قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ سینما مالکان نے ان کی فلم دیگر پاکستانی فلموں کے مقابلے میں کم چلائی۔

’لوڈ ویڈنگ‘ کے ساتھ اگست 2018 میں فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کی ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ کو ریلیز کیا گیا تھا۔

’لوڈ ویڈنگ‘ فلم کی ٹیم نے الزام عائد کیا تھا کہ سینما مالکان نے ان کی فلم کے مقابلے دیگر فلموں کے شوز زیادہ دکھائے، جس وجہ سے ان کی فلم نے نہ صرف کم کمائی کی بلکہ عوام بھی اس فلم کو دیکھنے سے محروم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سینماؤں میں ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ساتھ دھاندلی ہوئی، نبیل قریشی

اگرچہ ’لوڈ ویڈنگ‘ نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی نہیں کی تھی، تاہم اس فلم کو کہانی کی وجہ سے بہت سراہا گیا تھا۔

مہوش حیات کے کردار کو سراہا گیا تھا—اسکرین شاٹ
مہوش حیات کے کردار کو سراہا گیا تھا—اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی شادی کے لیے جہیز جیسے مسائل پر مبنی ہے جو پاکستانی سماج میں ایک ناسور کی طرح ہے۔

مزید پڑھیں: فلم لوڈ ویڈنگ پر عامر لیاقت کی مہوش حیات پر تنقید

فلم میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی کہانی کی تعریف کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
فلم کی کہانی کی تعریف کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

گزشتہ برس اس فلم کو سینما گھروں میں کم موقع ملنے کے بعد فلم کی ٹیم نے اسے دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کردیا۔

ڈان امیجز کے مطابق ’لوڈ ویڈنگ‘ کو پاکستان بھر کی سینما گھروں میں 15 مارچ سے ریلیز کردیا گیا۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ساتھ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ کو بھی دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں