پیپلز پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔

قومی اسمبلی کی رکن نفیسہ شاہ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو کو گرفتار کرکے چھوٹی سی کھولی میں رکھا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء کا کہنا تھا کہ نیب کے اس عمل سے اسپیکر نہیں پوری سندھ اسمبلی کی تذلیل ہو رہی ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہ کبھی گرفتاریوں سے ڈری ہے نہ ڈرے گی ۔

قومی اسمبلی کی رکن نے مزید کہ کہا اسپیکر سندھ اسمبلی کو 8 فٹ کی کھولی میں رکھا گیا ہے۔ کسی کے بھی بنیادی انسانی حقوق اور عزت نفس مجروح نہیں کرنا چاہیے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی فرنٹ لائن میں سے مشکوک افراد کو الگ کیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں