دنیا کے 10 مہنگے ترین شہر

19 مارچ 2019
پیرس دنیا کا دوسرا مہنگا ترین شہر ہے—فائل فوٹو: سی این این
پیرس دنیا کا دوسرا مہنگا ترین شہر ہے—فائل فوٹو: سی این این

دنیا بھر کے ممالک اور بڑے شہروں کی زندگی، وہاں کی بڑھتی قیمت، کاروبار، روزگار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

برطانوی مالی جریدے ’دی اکانامسٹ‘ کے اکنامکسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست کے مطابق گزشتہ 30 سال میں پہلی بار دنیا کے تین شہر ایک جتنے ہی مہنگے قرار پائے۔

فہرست میں شامل دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور، پیرس اور ہانگ کانگ کو پہلا نمبر ہی دیا گیا ہے۔

اسی طرح اس بار فہرست میں ساتویں نمبر پر بھی 3 شہروں کو رکھا گیا ہے اور فہرست میں نواں، آٹھواں اور چھٹا نمبر دیا ہی نہیں گیا۔

حیران کن طور پر فہرست میں اس بار دوسرا اور تیسرا نمبر بھی شامل ہی نہیں کیا اور پہلے نمبر پر تین شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر

اسی فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر وینزویلا کا شہر کارلاکاس ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین 10 شہروں میں 2 امریکی اور 2 سوئٹزرلینڈ کے شہر شامل ہیں۔

اسی طرح دنیا کے سستے ترین شہروں میں بھارت کے تین شہر نئی دہلی، چنائے اور بنگلورے شامل ہیں جب کہ پاکستان کا واحد شہر کراچی شامل ہے۔

حیران کن طور پر لندن دبئی، واشنگٹن اور ابو ظہبی دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہوتے۔

جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو اور چین کا دارالحکومت بیجنگ بھی دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل نہیں ہوتے، تاہم ان ممالک کا ایک ایک شہر دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل ہے۔

دنیا کے 10 مہنگے ترین شہر

10- لاس اینجلس - امریکا

—فوٹو: فلکس بس
—فوٹو: فلکس بس

10- تل ابیب- اسرائیل

—فوٹو: ویوی اسرائیل
—فوٹو: ویوی اسرائیل

07- نیو یارک- امریکا

—فوٹو: 4 یو اسکائے ڈاٹ کام
—فوٹو: 4 یو اسکائے ڈاٹ کام

07- کوپن ہیگن- ڈینمارک

—فوٹو: دی سیوی بیک پیکر
—فوٹو: دی سیوی بیک پیکر

07- سیول- جنوبی کوریا

—فوٹو: یاترا بلاگ
—فوٹو: یاترا بلاگ

05- اوساکا - جاپان

—فوٹو: انسائڈ اوساکا
—فوٹو: انسائڈ اوساکا

05- جنیوا- سوئٹزرلینڈ

—فوٹو: بزنس انسائڈر
—فوٹو: بزنس انسائڈر

04- زیورچ- سوئٹزرلینڈ

—فوٹو: سوئٹزرلینڈ ٹوئرزم
—فوٹو: سوئٹزرلینڈ ٹوئرزم

01- ہانگ کانگ- چین

—فوٹو: وائٹ اینڈ کیس
—فوٹو: وائٹ اینڈ کیس

01- پیرس- فرانس

—فوٹو: آر ایف آئی
—فوٹو: آر ایف آئی

01- سنگاپور- سنگاپور

—فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ سنگاپور
—فوٹو: دی انڈیپینڈنٹ سنگاپور

تبصرے (0) بند ہیں