آصف زرداری،بلاول بھٹو کی آمد: نیب کی سیکیورٹی انتظامات کی درخواست

20 مارچ 2019
دونوں رہنما مشترکہ تحقیقات ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے—فوٹو: ڈان
دونوں رہنما مشترکہ تحقیقات ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے—فوٹو: ڈان

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد چیف کمشنر اور کیپٹل پولیس چیف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ تحقیقات ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیشی پر اضافی سیکیورٹی کی درخواست کردی۔

نیب ایڈیشنل ڈائریکٹر (اسٹاف) محمد سلیم احمد خان کی جانب سے تحریر کیے گئے مراسلے میں کیپٹل اتھارٹی سے کہا گیا کہ ’مطلع کیا جاتاہے‘ کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سی آئی ٹی کے سامنے 20 مارچ (آج) کو پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور

مراسلے میں کہا گیا کہ ’پیپلزپارٹی کے رہنما جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق تحقیقات میں پیش ہوں گے‘۔

مراسلے میں مزید درخواست کی گئی کہ اسلام آباد سمیت راولپنڈی میں نیب ہیڈکواٹرز میں ’سیکیورٹی کے ضروری انتظامات‘ کیے جائیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل نیب کے ترجمان نے ڈان کو بتایا گیا کہ بیورو کی جانب سے بلاول بھٹو اور زرداری کو پارک لین اسٹیٹ مقدمے میں راولپنڈی نیب کے سامنے پیش ہونے کا سمن دیا گیا۔

مزیدبتایا گیا کہ نیب حکام کی جانب سے اسلام آباد اتھارٹی کو جو مراسلہ لکھا گیا اس میں ’جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل‘ ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری کے ’ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری' جاری

اس حوالے سے پوچھنے پر نیب کے ذرائع نے صرف یہ بتایا کہ نوٹس دونوں رہنماؤں کو بھیج دیا گیا۔

اس سے قبل سندھ ہوئی کورٹ نے آصف علی زرداری کو پارک لین اسٹیٹ کمپنی مقدمے میں 10 دن کی حفاظتی ضمانت تفویض کردی تھی۔

دوسری جانب سابق صدر کو خدشہ ہے کہ انہیں نیب حکام حراست میں لے لیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں