ٹیلی فلم کو جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
ٹیلی فلم کو جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ایک عام گھرانے سے تعلق رکھنے والے بچے کے پاک بحریہ کے افسر بننے کی کہانی پر مبنی ٹیلی فلم ’لعل‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

’لعل‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے، جس کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں۔

ٹیزر سے اندازا ہوتاہے کہ ’لعل‘ کی کہانی ایک ایسے ماہی گیر خاندان کے گرد گھومتی ہے جن کے آباؤ اجداد بھی اسی کاروبار سے منسلک رہے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ اسی خاندان کا ننہا ’لعل‘ اپنے آباؤ اجداد کے پرانے کام کرنے پر تیار نہیں ہوتا، تاہم والد کی جانب سے زبردستی اسے خاندانی کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

ٹیزر میں ننھے ’لعل‘ اپنی والدہ کو کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کا کام نہیں کریں گے، بلکہ وہ لانگ بوٹ پہننے والے افسر بنیں گے۔

ٹیزر کو دیکھ کر ٹیلی فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم ننھے ’لعل‘ کو بحریہ کا افسر بنتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے میں بحریہ افسر کا کردار بلال عباس خان نے ادا کیا ہے۔

ٹیلی فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم معراج، گوہر رشید اور کبریٰ خان شامل ہیں۔

ٹیلی فلم کو جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں