ہندو برادری کا رنگوں بھرا تہوار ہولی

21 مارچ 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری نے رنگوں بھرا اپنا مذہبی تہوار ہولی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔

یہ تہوار ہر سال موسم بہار کے آغاز پر منایا جاتا ہے، اس تہوار پر ہولی منانے والے افراد ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش کرتے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں ہندو برادری کے افراد زیادہ بستے ہیں اور ان ہی صوبوں میں اس تہوار کو روایتی انداز میں بھی منایا جاتا ہے۔

ہولی کی خوشی میں گھروں اور محلوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے اور رقص بھی ہوا۔

اس تہوار کو بھارت اور نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر بھی منایا جاتا ہے۔

اس تہوار کو رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، یہ دنیا کے ہر ملک میں ہندو مذہب کے ماننے والے مناتے ہیں — فوٹو: اے پی

ہولی کی بڑی تقریبات کراچی، لاہور، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، صحرائے تھر، شکارپور، میرپور خاص اور کندھ کوٹ سمیت کئی شہروں میں رکھی گئیں — فوٹو: اے پی

اس تہوار کو بھارت اور نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر منایا جاتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

اس موقع پر ہندو برادری کی جانب سے رقص کیا جاتا ہے اور گیت گائے جاتے ہیں — فوٹو: رائٹرز

آپس میں تحفے تحائف کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات برطانیہ، امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہندو برادری نے ہولی منائی — فوٹو: اے ایف پی

سندھ کے متعدد تعلیمی اداروں میں بھی ہولی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا — فوٹو: اے پی

ہولی کی خوشی میں گھروں اور محلوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا — فوٹو: رائٹرز

تقریب میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ تہوار بہار کی آمد کا اعلان کرتا ہے اور اسی لئے لوگ ایک دوسرے پر پھولوں جیسے رنگ پھینک کر ہولی کھیلتے ہیں — فوٹو: رائٹرز

اسکولوں اور کالجوں میں بھی ہولی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں — فوٹو: اے پی

اس تہوار کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے — فوٹو:  رائٹرز