پاکستان سمیت دنیا بھر میں رنگوں کا تہوار ’ہولی‘

اپ ڈیٹ 22 مارچ 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری رنگوں کا تہوار 'ہولی' منا رہی ہے، ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے دوست اور احباب کو مختلف رنگ لگا کر اس دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سرخ، پیلے، نیلے اور سبز جیسے خوبصورت رنگوں کا یہ تہوار بچوں اور بڑوں سب کا پسندیدہ تہوار ہے۔

2 روزہ ہولی کے تہوار کو ہندو برادری کے افراد ہر سال فروری اور مارچ کے درمیان کی تاریخوں میں مناتے ہیں اور ہندو کیلنڈر کے مطابق چاند کے مکمل ہونے پر اس تہوار کا آغاز کیا جاتا ہے۔

تہوار کا آغاز ایک رات قبل آگ جلا کر کیا جاتا ہے، ہندو برادری کا ماننا ہے کہ وہ اس آگ میں اپنی تمام برائیوں کو جلا کر ختم کرتے ہیں۔

اگلے روز موسم بہار کی آمد اور نئی فصل کی آنے کی خوشی میں ہولی کا تہوار منایا جاتا ہے اور رنگوں سے کھیلا جاتا ہے۔

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے مطابق وہ اس روز اپنے چاہنے والوں کے گھر بھی جاتے ہیں اور انہیں اس دن کی مبارکباد دیتے ہیں۔

لوگوں کے مطابق یہ تہوار محبت کے فروغ اور نئے دوست بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے — فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں بھی ہندو برادری روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ہولی کا تہوار منا رہی ہے — فوٹو: اے پی

ہندو برادری کے ہر عمر کے افراد ہی اس میں بھر پور حصہ لیتے ہیں — فوٹو: رائٹرز

ڈھول کی تھاپ پررقص، رنگ برنگے غبارے اور پچکاریوں کے ذریعے ایک دوسرے پر رنگ پھینکنا تہوار کا حصہ ہے — فوٹو: رائٹرز

ہولی پر تمام ہندو گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں — فوٹو: اے پی

پاکستان میں بھی ہندو برادری اس تہوار کو بڑے جوش و خروش سے منا رہی ہے— فوٹو: رائٹرز

ہولی دنیا کے ہر ملک میں ہندو مذہب کے ماننے والے مناتے ہیں— فوٹو: رائٹرز

لڑکیاں جوش و خروش سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہیں — فوٹو: رائٹرز

نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر ہولی منائی جاتی ہے— فوٹو: رائٹرز

ہولی کھیلتے وقت زیادہ تر افراد سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں — فوٹو: رائٹرز