جذبہ حب الوطنی، یوم پاکستان اور ’شیر دل‘

فلم کو 22 مارچ کو ریلیز کردیا گیا—اسکرین شاٹ
فلم کو 22 مارچ کو ریلیز کردیا گیا—اسکرین شاٹ

میکال ذوالفقار اور ارمینہ خان کی فلم ’شیر دل‘ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کی جنگوں اور کشیدگی کے پس منظر پر مبنی ہے۔

فلم میں میکال ذوالفقار پاک فضائیہ کے پائلٹ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں جو نئے بھرتی ہونے والے پائلٹ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہیرو بن جاتے ہیں۔

فلم کی کہانی اگرچہ کسی حقیقی واقعے پر مبنی نہیں، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کو متعدد حقیقی واقعات کو نظر میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1965 کی پاک-بھارت جنگ اور ’شیردل‘

فلم میں نہ صرف پاک فضائیہ کی جدوجہد دکھائی گئی ہے، بلکہ فلم کو دیکھ کر جذبہ حب الوطنی بھی پیدار ہوتا ہے۔

میکال ذوالفقار دیکھتے ہی دیکھتے ہیرو بن جاتے ہیں—اسکرین شاٹ
میکال ذوالفقار دیکھتے ہی دیکھتے ہیرو بن جاتے ہیں—اسکرین شاٹ

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں رومانس کا تڑکا بھی دیا گیا ہے اور بھارتی دشمنوں کو مزا چکھانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ میکال ذوالفقار کو محبت میں کئی مسائل سے دوچار بھی دکھایا گیا ہے۔

میکال ذوالفقار کی محبوبہ کا کردار ارمینہ خان نے ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارمینہ خان اور میکال ذوالفقار کی فلم ‘شیردل‘

فلم میں پاکستان اور بھارتی فضائیہ کے درمیان کشیدگیوں کو بھی دکھایا گیا ہے، فلم میں حسن نیازی بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم میں رومانس کا تڑکا بھی شامل ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں رومانس کا تڑکا بھی شامل ہے—اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی نعمان خان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات اظفر جعری نے دی ہیں۔

خیال رہے کہ ’شیر دل‘ سے قبل بھی پاک فضائیہ پر مبنی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کو گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا۔

پرواز ہے جنون بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب گئی تھی۔

شیر دل کے ٹریلرز کو پہلے ہی سراہا گیا تھا، خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔

شیر دل کا مقابلہ رومانٹک کرائم فلم ’لال کبوتر‘ سے ہے، جسے بھی 22 مارچ کو پاکستان بھر میں ریلیز کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں