فیس بک صارفین کے پاسورڈز تک کمپنی کے ملازمین کو رسائی کا انکشاف

22 مارچ 2019
یہ مسئلا فیس بک کی سیکیورٹی خامیوں کی وجہ سے پیش آیا، رپورٹ—فوٹو: فوس بائٹس
یہ مسئلا فیس بک کی سیکیورٹی خامیوں کی وجہ سے پیش آیا، رپورٹ—فوٹو: فوس بائٹس

اگر تو آپ فیس بک استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے پاسورڈ فوری بدل لیں۔

درحقیقت فیس بک کے کروڑوں صارفین کے پاسورڈ تک اس کمپنی کے ملازمین کو رسائی حاصل ہو چکی ہے۔

انٹرنیٹ سیکیورٹی محقق برائن کریبس نے پاسورڈ کے تحفظ پر فیس بک کی ناکامی کا انکشاف کیا جس سے 60 کروڑ صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیس بک ذرائع نے انہیں اس سیکیورٹی ناکامی کے بارے میں بتایا جس سے ڈویلپرز کو ایسی اپلیکیشنز بنانے کا موقع ملا جو کہ پاسورڈ کو انکرپٹ کیے بغیر لاگ ان اور محفوظ کرتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 کروڑ فیس بک صارفین کو ہیکرز سے خطرہ لاحق

اس انکشاف کے بعد فیس بک نے بھی اس کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نیٹ ورک میں محفوظ پاسورڈ کے اس مسئلے کو دور کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق اس بارے میں فیس بک کے انجنیئر اسکاٹ رینفرو نے بتایا کہ اس بات میں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس خامی کا 'کوئی غلط استعمال' نہیں ہوا۔

کمپنی کی جانب جاری بیان کے مطابق یہ مسئلہ جنوری میں معمول کے سیکیورٹی چیک اپ کے دوران سامنے آیا اور تحقیقات سے معلوم ہوا اس سے فیس بک لائٹ ایپ کے صارفین زیادہ متاثر ہوئے، جو ان ممالک میں زیادہ استعمال ہوتی ہے جہاں انٹرنیٹ اسپیڈ ناقص ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: فیس بک دلائے گی پاس ورڈز سے نجات

کمپنی اب ان تمام کروڑوں صارفین کو اس بارے میں آگاہ کرنا چاہتی ہے جن میں لاکھوں انسٹاگرام صارفین بھی شامل ہیں۔

مگر کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کو پاسورڈ ری سیٹ کرنے کا اس وقت ہی کہے گی جب اسکی ٹاسک فورس یہ دریافت کرے گی کہ صارفین کے لاگ ان تفصیلات کا غلط استعمال ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں