جذبہ حب الوطنی بڑھانے والے پاک فوج اور فضائیہ کے نغمے

پاکستان زندہ آباد کے پرومو پہلے ہی جاری کیے گئے تھے—اسکرین شاٹ
پاکستان زندہ آباد کے پرومو پہلے ہی جاری کیے گئے تھے—اسکرین شاٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے میں ساحر علی بگا نے اپنی پرجوش آواز سے پاکستانیوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

’پاکستان زندہ آباد‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے سمیت پاکستان کی نئی نسل کو اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ اس نغمے کا پہلا پرومو رواں ماہ 12 مارچ کو جاری کیا تھا، تاہم گزشتہ شب اس گانے کو ریلیز کردیا گیا۔

اسی گانے کا دوسرا پرومو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل جاری کیا گیا تھا اور ساحر علی بگا نے اسی گانے کو پی ایس ایل فائنل کے اختتامی ایونٹ میں بھی گایا تھا۔

’پاکستان زندہ آباد‘ سن کر ہر پاکستانی کے دل میں جذبہ حب الوطنی بیدار ہونے لگتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرح پاک فضائیہ نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کیا، جسے سن کر پاک فضائیہ کی قربانیوں کی قدر ہونے لگتی ہے۔

’شاہین پاکستان‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے اس نغمے میں پاک فضائیہ کے جہازوں کو آسمانوں کو چیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نغمے میں جہاں پاک فضائیہ کے نوجوانوں کو دشمن کے عزائم کو مٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں نغمے میں پاک فضائیہ کے شہید نوجوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔

,

یوم پاکستان 2018 میں جاری کیے نغمے

پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے گزشتہ برس یوم پاکستان کے موقع پر بھی خصوصی نغمے جاری کیے تھے۔

ہمارا پاکستان (پاک فوج)

۔

موجوں پہ قدم (پاک بحریہ)

اونچی اڑان (پاک فضائیہ)

تبصرے (0) بند ہیں