یوم پاکستان پر اہم شخصیات کے پیغامات

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2019
تمام اہم شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کی—فائل فوٹو: فیس بک
تمام اہم شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کی—فائل فوٹو: فیس بک

یوم پاکستان پر جہاں صدر مملکت اور وزیر اعظم نے خصوصی پیغامات جاری کیے، وہیں تینوں مسلح افواج نے بھی خصوصی نغمے جاری کیے۔

یوم پاکستان کے موقع پر جہاں عام لوگوں میں جذبہ حب الوطنی دیکھا جا رہا ہے، وہیں اہم شخصیات نے بھی قوم کو اس اہم دن پر مبارک باد پیش کی۔

سیاسی، سماجی، کاروباری، فیشن، اسپورٹس اور شوبز شخصیات نے جہاں یوم پاکستان کے حوالے سے قوم کو مبارک باد پیش کی، وہیں انہوں نے اس اہم دن کی خصوصیات بھی بیان کیں۔

پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی۔

رکن اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سیدہ نفیسہ شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں قائد اعظم کا قول لکھتے ہوئے اس عزم کا اظہار کی کہ وہ بانی پاکستان کی ہدایات پر عمل کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔

نفیسہ شاہ نے لکھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ اگر ہمیں پاکستان کو ایک عظیم ریاست بنانا ہے تو ہمیں مسلسل محنت سے کام کرنا ہوگا اور ہمیں عوام اور خصوصی طور پر غریب افراد کا خیال رکھنا ہوگا۔

کرکٹر سرفراز احمد نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی اور ایک مختصر ویڈیو ٹوئیٹ کی۔

سرفراز احمد کے علاوہ دیگر کرکٹرز نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔

ٹی وی میزبان، لکھاری اور اداکار فخر عالم نے یوم بھی پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی

,

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور علی خان نے جھگڑا نے ٹوئیٹ کیا کہ 23 مارچ 1940 کو متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں سے ایک علیحدہ ریاست سے متعلق پوچھا گیا اور انہوں نے پاکستان کا مطالبہ کیا اور پھر محض 7 سال میں اس ملک نے ناقابل تسخیر کامیابیاں حاصل کر دکھائیں۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے یوم پاکستان کے حوالے سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا قول لکھتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ’دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی‘۔

,

سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے ٹوئیٹ میں قوم کو مبارک باد پیش کی۔

گلوکار جواد احمد نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا اور اپنی آواز میں سیکڑوں نوجوانوں کے ساتھ گائے گئے قومی ترانے کی ویڈیو شیئر کی۔

رکن اسمبلی احسن اقبال نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا اور ماضی کے مقبول نغمے ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ کے بول لکھے۔

حمزہ علی عباسی نے یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دشمنوں کو پیغام دیا۔

اداکار نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جو پاکستان کو تنہا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، وہ دیکھ لیں کہ یوم پاکستان کے موقع پر ترکی، چین، سعودی عربیہ سمیت دیگر ممالک کی افواج یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل ہے۔

سپر اسٹار شان نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے ٹوئیٹ میں مختصر ویڈیو شیئر کی۔

تبصرے (0) بند ہیں