یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے سربراہ مجاہد انور خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم آپ کی فضاؤں کے رکھوالے ہیں۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے آغاز میں چیف آف ایئر اسٹاف مجاہد انور خان نے فلائی پاسٹ کیا۔

اس دوران مجاہد انور خان نے طیارے کے کاکپٹ سے دشمن کو پیغام دیا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی غلطی نہ کی جائے، پاک فضائیہ ہمیشہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع کرے گی۔

مزید پڑھیں: قومی کھلاڑیوں کے یوم پاکستان پر پیغامات: 'پاکستان ہے تو ہم ہیں'

انہوں نے پاکستانی قوم کو پیغام دیا کہ 'ہم آپ کی فضاؤں کے نگہبان ہیں۔'

ایئرچیف مجاہد انور خان نے فلائی پاسٹ کے دوران کاکپٹ سے 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ بھی بلند کیا۔

ملک بھر میں قرار دادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان خصوصی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جہاں اس دن کی مناسبت سے مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سمیت ترکی اور چین کے طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف سولہ طیاروں نے کرتب دکھا کر شائقین کے دل جیت لیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی چیف آف ایئر اسٹاف مجاہد انور خان نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Mar 24, 2019 10:47am
Yeh qaradaad paas kahan howiee thiee??????