یوم پاکستان پر لاہور میں ہیوی بائیکس کلب اور والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام ہیوی بائیکس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں 2 سو سے زائد ہیوی بائیکرز نے شرکت کی، جبکہ چمچماتی اور فراٹے بھرتی ہیوی بائیکس شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس موقع پر ہیوی بائیکرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکھٹے ہو کر پر امن پاکستان کا پیغام دیا ہے۔

ہیوی بائیکس کی ریلی میں شوبز کے سپر اسٹار معمر رانا بھی موجود تھے جن کے ساتھ شہریوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر ڈیفنس سے نکلنے والی یہ ریلی شاہی قلعہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں