بھارت: ہولی کے دوران بھانجی کا ماموں کے ہاتھوں ریپ

24 مارچ 2019
ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس — فوٹو بشکریہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا
ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس — فوٹو بشکریہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بھارت میں ایک لڑکی نے اپنے ماموں پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ماموں نے ہولی کے دوران اس کا ریپ کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کولکتہ کے نواحی علاقے پتولی میں پیش آیا۔

لڑکی اپنی والدہ اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ کندو کے محلے میں ہولی کا تہوار منانے کے لیے آئی تھی، تاہم تہوار منانے کے بعد ملزم نے اسے اپنے گھر چلنے کی پیشکش کی تاکہ وہ رنگوں میں اٹی اپنی حالت کو سدھار سکے۔

مزید پڑھیں: بھارت: 4 سالہ لڑکی کا ریپ، مجرم کو سزائے موت

پولیس حکام کے مطابق گھر پہنچنے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر اسے اس کے نانا اور نانی کے پاس چھوڑ گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اویجیت کندو نامی شخص کے گھر پر پیش آیا جس کے حوالے سے متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ نے جمعے کو شام میں تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ ملزم کندو ریاست مغربی بنگال کے ضلع ساؤتھ 24 پرگاناس فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کندو کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بھارتی قانون کے تحت ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جتنا جلدی ممکن ہوسکا لڑکی کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا جائے گا، جبکہ پولیس نے لڑکی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے کاؤنسلر کی مدد بھی طلب کرلی ہے۔

ذرائع نے بھارتی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ملزم ایک ڈپارٹمینٹل اسٹور میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا تاہم ایک حادثے کے بعد اس کی ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے وہ بے روز گار تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں