واٹس ایپ کے اس بہترین مگر خفیہ فیچر کو استعمال کیا؟

24 مارچ 2019
گروپ چیٹ واٹس ایپ کے مقبول ترین فیچرز میں سے ایک ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
گروپ چیٹ واٹس ایپ کے مقبول ترین فیچرز میں سے ایک ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

گروپ چیٹ واٹس ایپ کے مقبول ترین فیچرز میں سے ایک ہے جو صارفین کو بیک وقت متعدد افراد سے رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مگر کسی گروپ میں بات چیت کے دوران ایسا بھی ہوتا ہے جب ایک صارف گروپ کے دوسرے رکن میں پرائیویٹ میں بات کرنا چاہتا ہے۔

ویسے تو گروپ چیٹ میں کسی مخصوص میسج کو دبا کر رکھنے پر رئیپلائی کرنا ممکن ہے مگر یہ وہ پیغام ہوتا ہے جو گروپ میں ہر ایک کو نظر آتا ہے۔

مگر واٹس ایپ نے رواں سال کے دوران گروپ چیٹ میں پرائیویٹ رئیپلائی کا فیچر خاموشی سے متعارف کرادیا ہے۔

واٹس ایپ نے خاموشی سے یہ فیچر رواں سال کے شروع میں متعارف کرانا شروع کیا اور اب یہ تمام آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہے، مگر اس اپلیکشن کا نیا ورژن ہونا ضروری ہے۔

اس فیچر کو آزمانے کے لیے واٹس ایپ پر ایک گروپ چیٹ اوپن کریں اور کسی میسج کو کچھ دیر دبا کر رکھیں۔

اگر آپ آئی فون استعمال کررہے ہیں تو اس میسج پر ایک پوپ اپ مینیو نظر آئے گا جس میں مور کے آپشن کر کلک کریں اور پھر رئیپلائی پرائیویٹلی پر کلک کرکے آپ اس صارف کو پیغام بھیج سکتے ہیں جو وہی دیکھ سکے گا۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون میں مخصوص پیغام کو دبا کر رکھنے پر مینیو اسکرین کے اوپر نظر آئے گا جہاں آپ تھری ڈاٹس پر کلک کرکے رئیپلائی پرائیویٹلی آپشن کا انتخاب کریں۔

جب آپ اس آپشن کا انتخاب کریں گے تو ایک پرائیویٹ چیٹ ونڈو کھل جائے گی جبکہ رئیپلائی والا میسج بھی آپ کے جواب کے اوپر موجود ہوگا تاکہ دوسرا سمجھ سکے کہ آپ کس بارے میں بات کررہے ہیں۔

ماضی میں گروپ میں کسی فرد کو پیغام کرنے کے لیے گروپ چیٹ سے نکل کر اس کانٹیکٹ کو تلاش کرنا پڑتا تھا اگر وہ بھی آپ کو پاس ایڈ ہوا تو۔

تو اس نئے فیچر سے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں