ہواوے نے اپنے فلیگ شپ فون کی تفصیلات خود لیک کردیں

24 مارچ 2019
ہواوے پی 30 پرو — فوٹو بشکریہ ہواوے
ہواوے پی 30 پرو — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 30 (اور پی 30 پرو) 26 مارچ کو متعارف کرائے جارہے ہیں مگر چینی کمپنی نے اسے پہلے ہی اپنی ویب سائٹ پر خود لیک کردیا۔

ہواوے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے فون کے ایونٹ پیج کو دیکھا جو کمپنی نے غلطی سے 26 مارچ سے قبل ہی لائیو کردیا۔

اور کمپنی کے اس پیج سے ان افواہوں کی تصدیق ہوگئی کہ ہواوے پی 30 پرو 4 بیک کیمروں سے لیس ہوگا جبکہ دیگر تمام تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

اس پیج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار یہ کمپنی ایک نیا ڈوئل ویو ویڈیو موڈ دیا جارہا ہے جس میں 4 میں سے 2 کیمروں کو بیک وقت استعمال کیا جاسکے گا جس سے کلوز اپ ویو اور وائیڈ اینگل ویو کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس کے علاوہ رات کے وقت تصاویر کے معیار کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ویب پیج سے تصدیق ہوتی ہے کہ اس کے بیک پر 40 میگا پکسل، 10 ایکس زوم لینس، الٹرا وائیڈ اینگل لینس اور ٹائم آف فلائٹ کیمرا دیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس پیج سے ہواوے واچ جی ٹی ایکٹیو ایڈیشن کی بھی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بارے میں کچھ عرصے سے افواہیں سامنے آرہی تھیں۔

اس سے قبل یہ لیکس سامنے آئی تھیں کہ ہواوے پی 30 پرو میں 6.47 انچ ڈسپلے دیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے پی 20 پرو سے بڑا ہوگا مگر اس کے ریزولوشن 2340x1080 پکسل ہوں گے جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل سے کم ہیں۔

پی 30 میں 6.1 انچ ڈسپلے ہوگا جبکہ بیک پر تین کیمرے ہوں گے اور ہاں دونوں فونز میں ہواوے کا اپنا کیرین 980 اوکٹا کور پراسیسر دیا جائے گا۔

پی 30 میں 3650 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ بڑے فون میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ہواوے اپنے ان فلیگ شپ فونز کو 26 مارچ کو پیرس میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں