امریکا: سانحہ فلوریڈا اسکول میں بچ جانے والے 2 طالب علموں نے خودکشی کرلی

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2019
ایک ہفتے میں دوطالبعلم خودکشی کر چکے ہیں—فوٹو: اےایف پی
ایک ہفتے میں دوطالبعلم خودکشی کر چکے ہیں—فوٹو: اےایف پی

امریکا میں گزشتہ برس سانحہ فلوریڈا ہائی اسکول میں بچ جانے والے طالب علم اپنے دوستوں سے محرومی کا صدمہ برداشت نہ کرنے پر خود کشی کرنے لگے۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فلوریڈا ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والے دوسرے طالبعلم نے خودکشی کی۔

واضح رہے کہ فلوریڈا ہائی اسکول کے سابق طالبعلم نیکولس کروز نے نیم خودکار رائفل سے فائرنگ کر کے 17 طالبعملوں کو قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکامیں فائرنگ: 14 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق ہائی اسکول کے طالبعلم اسٹون مین ڈوگلس کو پارک لینڈ کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ اسٹون ڈوگلس نے سانحہ فلوریڈا میں ہلاک ہونے والے دوستوں کی یاد سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طورپر خودکشی کی۔

اس حوالےسے مزید بتایا کہ سانحہ فلوریڈا ہائی اسکول کے بعد اسٹون ڈوگلس نے اسلحہ کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

خودکشی کے تازہ واقعہ سے متعلق پولیس نے تاحال تصدیق نہیں کی لیکن میامی ہیرلڈ اخبار کے مطابق اپنی جان لینے والا طالبعلم سکینڈر ایئر کا طالبعلم تھا۔

مزیدپڑھیں: امریکا:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ، 50 ہلاک

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 19 سالہ سینڈی اعلیو نے اپنے دو دوستوں کی موت پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی تھی۔

سینڈی اعلیو کی دونوں دوست ہلاک ہونے والے 17 طالبعلموں میں شامل تھی۔

سینڈی کے والدین نے مقامی چینل کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی بچ جانے والوں میں تھی لیکن واقعے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی کہ وہ کس طرح بچ گئی جبکہ اس کے دوست نہیں بچ سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ہی امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

واشنگٹن میں پاکستانی ایمبیسی نے تصدیق کی تھی کہ ہلاک شدگان میں کراچی سے تعلق رکھنے والی سبیکا عزیز شیخ بھی شامل ہیں جو کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکا میں پڑھائی کرنے گئی تھیں۔

واقعے کی عینی شاہد نِکی نے بتایا تھا کہ ’ایک شخص شاٹ گن کے ہمراہ اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔‘

انہوں نے کہا تھا کہ ’فائرنگ شروع ہونے کے بعد طلبہ خوفزدہ ہو کر اسکول سے باہر آگئے۔‘

تبصرے (0) بند ہیں