اداکار انس یزدان اور آئمہ مشتاق کی نئی زندگی کی شروعات

انس یزدان اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کے چھوٹے بھائی ہیں—فوٹو: انس یزدان انسٹاگرام
انس یزدان اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کے چھوٹے بھائی ہیں—فوٹو: انس یزدان انسٹاگرام

اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کے چھوٹے بھائی اداکار و ماڈل انس یزدان نے اپنی دیرینہ دوست اور ماڈل آئمہ مشتاق سے نکاح کرلیا۔

انس یزدان اور آئمہ مشتاق کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔

دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر سراہا بھی جاتا رہا۔

اگرچہ دونوں نے نکاح اور شادی کے حوالے سے پہلے مداحوں کو کچھ نہیں بتایا تھا، تاہم نکاح کرنے کے بعد دونوں نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرلیا کہ انہوں نے نکاح کرلیا۔

جوڑے نے اپنے نکاح کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم ان کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ نکاح کا اہتمام انتہائی سادگی سے کیا گیا۔

جہاں انس یزدان اور آئمہ بیگ نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، وہیں عروہ اور ماورا حسین نے بھی اپنے چھوٹے بھائی کے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئمہ مشتاق نے نکاح پر دستخط کرنے کے وقت کھینچی گئی تصویر بھی شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام
آئمہ مشتاق نے نکاح پر دستخط کرنے کے وقت کھینچی گئی تصویر بھی شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عروہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انس یزدان کے نکاح کے بعد کھینچی گئی اہل خانہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اپنے بھائی اور بھابھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں نے نکاح کے حوالےسے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے نکاح کے حوالےسے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں—فوٹو: انسٹاگرام

عروہ حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’انہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ ان کے چھوٹے بھائی انس یزدان کس طرح بڑے ہوگئے، تاہم انہیں خوشی ہے کہ ان کے بھائی نے اپنے نئے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا۔

ساتھ ہی اداکارہ نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی کی مبارکباد بھی پیش کی۔

ماورا حسین نے بھائی اور بھابھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
ماورا حسین نے بھائی اور بھابھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

تصویر میں عروہ اور ماورا حسین سمیت ان کے والدین، بھائی انس یزدان اور بھابھی آئمہ مشتاق سمیت عروہ حسین کے شوہر گلوکار فرحان سعید کو اسلام آباد کی فیصل مسجد کے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی تصویر کو اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور اپنے چھوٹے بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام پر انس یزدان اور آئمہ مشتاق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے بچوں نے شادی کرلی۔

مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں