سام سنگ کا پہلا پوپ اپ سیلفی کیمرے سے لیس اسمارٹ فون

25 مارچ 2019
گلیکسی اے 90 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
گلیکسی اے 90 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سام سنگ نے حالیہ مہینوں کے دوران اپنے فونز کے لیے مختلف ڈسپلے آپشنز متعارف کرائے ہیں۔

جیسے گلیکسی فولڈ میں پہلی بار اس کمپنی نے لچکدار ڈسپلے دیا ہے، گلیکسی ایس 10 سیریز میں ہول پنچ کیمرا کٹ آﺅٹ ڈسپلے میں سیلفی کیمرا کے لیے موجود ہے اور اب پہلی بار سام سنگ نوچ یا ہول پنچ سے پاک اسکرین پر مبنی فون متعارف کرانے والی ہے۔

سام سنگ ویب سائٹ کے انڈونیشین ورژن میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس کمپنی کا اگلے ماہ متعارف کرائے جانے والا گلیکسی اے 90 نوچ لیس انفٹنی ڈسپلے سے لیس فون ہوگا۔

اس سائٹ میں فون کی تصویر تو نہیں لگائی گئی مگر گلیکسی اے 30 یا اے 50 کی تصویر کے ساتھ ایک تحریری پیغام میں بتایا گیا کہ نوچ لیس انفٹنی اسکرین صرف گلیکسی اے 90 میں دستیاب ہوگی۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

ایسی افواہیں پہلے ہی سامنے آچکی ہیں کہ گلیکسی اے 90 میں ویوو نیکس اور اوپو کے چند فونز کی طرح پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا جاسکتا ہے تاکہ فونز کو حقیقی معنوں میں بیزل لیس بنایا جاسکے۔

مختلف لیکس کے مطابق گلیکسی اے 90 میں 6.73 انچ کی اسکرین دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ 3610 ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ فاسٹ چارجنگ کا فیچر بھی دیا جائے گا۔

اسی طرح بیک پر تین کیمرے، 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج دی جاسکتی ہے۔

گلیکسی اے 90 کو 10 اپریل کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں