مکڈونلڈز انڈے والا برگر بنانے کے لیے تیار؟

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2019
انڈے والا برگر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا — فوٹو بشکریہ رشیدہ حسین یوٹیوب
انڈے والا برگر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا — فوٹو بشکریہ رشیدہ حسین یوٹیوب

اگر آپ سوشل میڈیا صارف ہیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ انڈے والا برگر کی کہانی کہاں سے شروع ہوئی تھی۔

اگر آپ کو نہیں معلوم تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈے والا برگر کی شہرت ایک نیوز رپورٹر کی ویڈیو سے ہوئی تھی جس میں وہ ایک چینل کے لیے خبر رپورٹ کر رہے تھے تاہم ان کے ساتھ کھڑے لوگوں نے ان کی ناک میں دم کردیا تھا۔

انڈے والا برگر تو ویسے بھی ہماری مقامی آبادی میں بہت مقبول ہے تاہم یہ اب تک کسی بڑے ریسٹورنٹ میں دستیاب نہیں۔

اس اہم نقطے کو اجاگر کرنے کے لیے علی گل پیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی۔

انہوں نے مخلتف ریسٹورنٹس میں جاکر انڈے والے برگر کی فرمائش کی تاہم انہیں کہیں بھی انڈے والا برگر نہیں ملا۔

ان کی اس ویڈیو کو دیکھ کر مکڈونلڈز پاکستان نے بھی ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان سے انڈے والا برگر بنانے کا مشروط وعدہ کرلیا۔

مکڈونلڈز پاکستان کا کہنا تھا کہ ’ہم جانتے ہیں آپ ہمارے ساتھ مذاق کر رہے تھے، تاہم ہم نے آپ کی بات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اگر آپ اتنے لوگ اکٹھے کرسکے جو ہم سے انڈے والے برگر کی فرمائش کریں تو آپ کو انڈے والا برگر مل جائے گا۔

اس پیغام پر علی گل پیر نے جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے انڈے والا برگر #AndayWalaBurger لکھ کر ٹویٹ کرنے پر اصرار کروں گا جس کی وجہ سے آپ کو اسے ڈیلیور کرنا پڑے گا ورنہ آپ میرے 1 ہزار مداحوں کو بگ میک کا واؤچر دیں گے۔

ان کے اس ٹویٹ کے #AndayWalaBurger ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا اور کئی لوگوں نے علی گل پیر کے مطالبے کی حمایت کی۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کسی بھی برگر کا مینو انڈے والا برگر کے بغیر نامکمل ہے۔

ایک اور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی برگر انڈے والا برگر سے بہتر نہیں۔

ایک نے تو انڈے والا برگر کو قومی برگر قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں