خواجہ اظہار سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

اپ ڈیٹ 31 مارچ 2019
خواجہ اظہار الحسن کی حالت خطرے سے باہر ہے— ڈان نیوز اسکرین شاٹ
خواجہ اظہار الحسن کی حالت خطرے سے باہر ہے— ڈان نیوز اسکرین شاٹ

کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن اور ایک پولیس محافظ زخمی بھی ہوگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے ڈان کو حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پارٹی کے رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن محافظ کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی سپر ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں خواجہ اظہار سمیت 2 پولیس محافظ زخمی ہوئے۔

انہوں نے لکھا کہ خواجہ اظہار کے سر کے پچھلے حصے میں گہرا زخم آیا ہے تاہم CT اسکین نے اندرونی چوٹ کا خدشہ زائل کیا، کچھ دیر میں سرجری ہوگی، ایک پولیس محافظ بھی شدید زخمی ہے، دعاؤں کی درخواست ہے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا کہ خواجہ اظہار کے سر میں چوٹ آئی ہے لیکن وہ زیادہ سنگین نوعیت کی نہیں اور دماغ یا دیگر اعضا کو نقصان نہیں پہنچا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید بتایا کہ خواجہ اظہار کی کمر کے ایک مہرے پر ذرا دباؤ ہے لیکن ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی آگے چل کر بہتر ہو جائے گا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فی الحال آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں