فیس بک پر مختلف پوسٹس آپ کو کیوں نظر آتی ہیں؟

01 اپريل 2019
فیس بک کا یہ نیا فیچر کچھ ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ فیس بک
فیس بک کا یہ نیا فیچر کچھ ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ فیس بک

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ فیس بک پر آپ کے نیوزفیڈ پر کسی کی پوسٹ کیوں نظر آتی ہے اور کچھ پیچز کی کیوں نہیں؟

درحقیقت فیس بک نیوز فیڈ کا الگورتھم کس طرح کام کرتا ہے وہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ وہ ہر وقت بدلتا رہتا ہے۔

مثال کے طور پر کسی اگر آپ اپنے نیوزفیڈ پر کچھ دن اسکرولنگ کرتے ہوئے پوسٹس کو ذہن میں رکھیں تو کبھی بھی مطابقت نظر نہیں آئے گی اور الگورتھم کچھ پراسرار انداز سے کام کررہا ہوگا۔

مگر اب فیس بک اسے بدلنا چاہتا ہے اور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد صارفین کے لیے وائے ایم آئی سینگ دس پوسٹ کو متعارف کرانے والی ہے، جس میں یہ وضاحت کی جائے گی کہ کسی دوست، گروپ یا پیج کی پوسٹ آپ کے نیوزفیڈ پر کیوں نظر آتی ہے۔

یہ 2014 کے ایک فیچر وائے ایم آئی سینگ دس ایڈ جیسا ہیے جو بالکل اسی طرح کام کرتا ہے مگر وہ اشتہارات تک محدود ہے۔

فیس بک کے پراڈکٹ منیجر رامیا شترومن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ ہم وہ معلومات صارفین کو فراہم کررہے ہیں کہ ہم ایپ میں رینکنگ کس طرح مرتب کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپ نیوزفیڈ پر پوسٹس اور اشتہارات پر کلک کرکے جان سکیں گے کہ وہ آپ کو کیوں نظر آرہے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق نیوزفیڈ کو پرسنلائز بھی کرسکیں گے۔

فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ فیچر رواں ہفتے کے دوران تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگا اور مئی کے وسط تک یہ سب کو دستیاب ہوگا۔

یہ فیچر آپ کو بتائے گا کہ کونسا ڈیٹا کسی پوسٹ کو آپ کی پوسٹ کا حصہ بننے پر مجبور کرتا ہے۔

ویسے کسی صارف کی پوسٹس کو لائیک کرنا اور مختلف میڈیم جیسے ویڈیو، تصاویر یا ٹیکسٹ انگیج منٹ پوسٹ کو نیوزفیڈ پر ٹاپ پر لاتی ہیں۔

فیس بک کے مطابق نئے فیچر میں صارفین کمپنی کو یہ بتاسکیں گے کہ وہ اپنی نیوزفیڈ پر پوسٹس کے لیے کیا معیار چاہتے ہیں اور پوسٹس کی درجہ بندی کیا ہونی چاہئے۔

تبصرے (0) بند ہیں