نیپال میں طوفان سے تباہی

02 اپريل 2019

نیپال کے جنوبی علاقے میں تیز ہوا کے طوفان کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

طوفان کے نتیجے میں گھروں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو شدید نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جبکہ کچھ افراد کو علاج کے لیے کٹھمنڈو منتقل کیا گیا۔

سارے گاؤں تباہ ہوگئے اور لوگ درختوں اور ملبے سے ہلاک ہونے والے رشتہ داروں کی موت پر غم زدہ ہیں۔

صوبائی حکومت نے طوفان میں ہلاک افراد کے اہلِ خانہ کے مفت علاج اور 3 لاکھ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

4 سال قبل نیپال میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

طوفان سے پھیلی تباہی نے خوراک کی اشد ضرورت پیدا کردی ہے — فوٹو: اے ایف پی

ہوا کی رفتار اتنی ہولناک تھی کہ مسافروں سے بھری بس الٹ گئی  — فوٹو: اے ایف پی

ضلع بارا کے چیف راجیش نے کہا کہ فوج سمیت سیکیورٹی ادارے گزشتہ شب سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ضلع بارا کے رہائشی جے پرکاش داس نے بتایا کہ پناہ کے لیے اپنے گھروں کو واپس جانے والے لوگ ہلاک ہوگئے تھے — فوٹو: اے ایف پی

ہم مدد کرنے کے لیے بھاگے، ہماری عمارت کی دائیں جانب ایک شخص درخت کے نیچے دب کر مرگیا تھا — فوٹو: اے ایف پی

بعض زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جبکہ کچھ افراد کو علاج کے لیے کٹھمنڈو منتقل کیا گیا — فوٹو: رائٹرز

4 سال قبل نیپال میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے — فوٹو: اے ایف پی

حکومت نے طوفان میں ہلاک افراد کے اہلِ خانہ کے مفت علاج اور 3 لاکھ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کرے گی — فوٹو: اے ایف پی