ٹوئٹر میں ’لیبل‘ کا نیا فیچر متعارف

06 اپريل 2019
نئے فیچر سے صارفین کو بحث کے دوران آسانی ہوگی، کمپنی—فوٹو: رائٹرز
نئے فیچر سے صارفین کو بحث کے دوران آسانی ہوگی، کمپنی—فوٹو: رائٹرز

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر گزشتہ کچھ عرصے سے نئے فیچر متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

’ٹوئٹر‘ نے جہاں رواں برس کے آغاز میں ویب سائٹ کو مکمل طور پر نئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا تھا۔

وہیں بعد ازاں ٹوئٹر نے ’اوریجنل ٹویٹر‘ کا فیچر بھی آزمایا تھا۔

تاہم اب ’ٹوئٹر‘ نے ’لیبل‘ نامی نیا فیچر متعارف کرادیا اور فوری طور پر اسے محدود صارفین کے لیے پیش بھی کردیا گیا۔

ٹوئٹر نے نئے فیچر کو متعارف کرائے جانے کا اعلان ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کا ری ڈیزائن اب صارفین کے لیے دستیاب

اس فیچر کے تحت جب بھی کوئی ٹوئٹر صارف کسی ٹوئیٹ میں دوسرے شخص کو مینشن کرے گا اور مینشن کیا گیا شخص جب بھی اسی ٹوئیٹ کے پر ریپلائی کرے گا تو اس کے ٹوئیٹ کے اوپر ’مینشن‘ کا لفط لکھا ہوا آئے گا۔

ساتھ جب اسی ٹوئیٹ پر پہلا ٹوئیٹ کرنے والا شخص دوبارہ کوئی کمنٹ کرے گا تو اس کے ٹوئیٹ کے اوپر ’آتھر‘ کا لفظ لکھا ہوا آئے گا۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر پر جھوٹ اور نفرت پھیلانے والے خبردار ہوجائیں

ٹوئٹر کے مطابق اس فیچر سے کسی بھی ٹوئیٹ پر بحث کے دوران لوگوں کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ بحث کس نے شروع کیا اور اس بحث کو شروع کرنے والے نے کس شخص کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

اسی طرح اسی فیچر کے آگے چل کر کلر کوڈڈ رئیپلائی کا فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یعنی اس فیچر کے تحت جب کسی اکاﺅنٹ کو فالو کرنے والے افراد جب کسی ٹوئیٹ یا میسج پرریپلائی کریں گے تو ایک گرین لیبل نظر آئے گا جبکہ ایسے صارفین جو اکاؤنٹ کو فالو نہیں کررہے ان کے جوابی پیغام بلیو لیبل میں ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں