کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2019
پولیس نے مشتبہ ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا اب بھی مفرور ہے — فائل فوٹو: اے پی پی
پولیس نے مشتبہ ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا اب بھی مفرور ہے — فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ملزمان نے راہگیروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور شہری جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت 35 سالہ خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شہری اللہ دتہ کی عمر 28 سال تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، 2محافظ جاں بحق

فائرنگ سے ایک شہری 30 سالہ سعید زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے مشتبہ ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا اب بھی مفرور ہے۔

دوسرا مشتبہ شخص پہلے سے ہی ایک مقدمے میں مطلوب تھا اور وہ مبینہ طور پر شراب اور آئس کے نشے کا عادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بھائی نے 'پسند کی شادی' کرنے پر بہن کو قتل کردیا

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے پولیس اہلکار کی ہلکات پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

جاں بحق پولیس اہلکار خالد محمود کی نماز جنازہ آج گارڈن ہیڈ کوارٹرز ساؤتھ میں ادا کردی گئی۔

اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے جاں بحق پولیس اہلکار کو سلام پیش کیا۔

نمازجنازہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ،ایڈیشنل آئی جی مشتاق احمد مہر،رکن صوبائی اسمبلی شہریار مہرسمیت پولیس اور سندھ رینجر زکے افسران شریک تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں