فیس بک کے مالک کی سیکیورٹی پر سالانہ 3 ارب 20 کروڑ روپے خرچ

13 اپريل 2019
فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے—فوٹو: اے پی
فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے—فوٹو: اے پی

حالیہ چند برس میں فیس بک پر جعلی خبروں کی ترسیل اور پرتشدد واقعات پر مبنی ویڈیوز نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے بانی مارک زکربرگ کو ممکنہ ’خطرات‘ کے پیش نظر سال 2018 میں اپنی اور اپنے اہلخانہ کی سیکیورٹی پر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر (3 ارب 20 کروڑ روپے) خرچ کرنے پڑے۔

یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ فیس بک کے سی ای او (مارک زکربرگ) کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے اور انہیں کمپنی سے انہیں کوئی بونسز یا مراعات وغیرہ بھی نہیں ملتی مگر ان کی سیکیورٹی پر ہرسال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی سفارش

دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق فیس بک پر جعلی خبروں اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔

تاہم مارک زکربرگ نے سال 2018 نے سیکیورٹی کی مد میں دگنا اضافہ کردیا یعنی سال 2017 میں ان کی سیکیورٹی پر 90 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مارک زکربرگ نے سیکیورٹی کی مد میں استعمال ہونے والے نجی طیارے پر 26 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔

واضح رہے کہ فیس بک کو غلط معلومات پھیلانے، آن لائن سیاسی پروپیگنڈہ، معلومات کی چوری اور پرائیوسی خدشات کی وجہ سے شدید مخالفت کا سامنا رہا۔

مزیدپڑھیں: 2018 فیس بک کے لیے مشکلات سے بھرا سال

دوسری جانب امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کی خدمات حاصل کی جس نے فیس بک کی اجازت کے بغیر ہی کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات کی چوری کی اور انتخابات میں مداخلت کی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ فیس بک کی چیف آپریٹرنگ افسر شیریل سینڈبرگ نے سال 2018 میں 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا گھر خرید جبکہ گزشتہ انہوں نے 2 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کا گھر خریدا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں