’شادی کب کررہی ہیں، خواتین سے پوچھنا بند کیا جائے‘

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2019
زارا پیرزادہ نے سوال کیا کہ کیا شادی کرنا ہی ان کا واحد مقصد ہے؟—فوٹو/ انسٹاگرام
زارا پیرزادہ نے سوال کیا کہ کیا شادی کرنا ہی ان کا واحد مقصد ہے؟—فوٹو/ انسٹاگرام

جہاں آج کل شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شادیاں کررہی ہیں وہیں ایسی شخصیات بھی موجود ہیں جو ہر وقت شادی کرنے کے سوال سے کافی پریشان ہیں۔

ایسی ہی ایک ماڈل زارا پیرزادہ ہیں جن سے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے شادی کرنے کا سوال کئی مرتبہ پوچھا جاتا ہے۔

اور ایسے ہی سوالات سے تنگ آکر اب انہوں نے اس کے خلاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ‘پاکستان میں کوئی بھی جنسی ہراساں کرنے کے خلاف کھل کر بات نہیں کرتا‘

زارا نے پوسٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے شادی کرنے کا سوال کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو خواتین کے معاملات میں دخل نہیں دینی چاہیے۔

View this post on Instagram

This week was exhausting. Minimal sleep, maximum discomfort, anxiety on fleek (On fleek? Are people still saying that? I hope not). This week, in a span of 5 days, I was asked when I’m getting married 17 times. Not that this in any way is a novel occurrence for the Pakistani woman. I would say, even taking fashion week into account - 17 times is a bit excessive. The ‘when’ always turns into a ‘why aren’t you?’ - to which, I’ve realised there is no correct response (“I’m not ready”, being the worst). This question, (posed by whichever scumoftheearth, distant acquaintance, monkeybottom, aunt’s cousin, personstandingnexttoyouaccidentally, would never be invited to your wedding anyway, snozzwanger) is just a prelude to the inevitable ‘let me reinforce everything society’s told you, in case you missed the memo about The Doom of the Unmarried’ (distributed weekly) spiel masked in concern, loosely laced with horror. They are met with this cocked head and blank stare. Why is marriage my only goal, or the only one anyone is interested in? Friends, countrymen, strangers at the gynaecologist. Stop making women feel like they’re underachieved or doomed because they are not married. Stop making women feel like they’re falling behind or missing out. Stop making women feel like this is something they need to be happy. Stop thinking there’s something wrong with women who aren’t married. Stop reminding them that you’re watching. Stop assuming they’re unhappy. Stop assuming that even if they are, they want to talk to you about it. Stop asking women things that are none of your god damn business. #onfleek

A post shared by Zara Peerzada (@zarapeerzada) on

زارا نے سوال کیا کہ ’کیا شادی ہی میرا واحد مقصد ہے، یا میں بس اس ہی ایک کام میں دلچسپی رکھتی ہوں؟‘

انہوں نے لکھا کہ ’اس ہفتے 5 دنوں کے اندر مجھ سے 17 مرتبہ یہ سوال پوچھا جاچکا ہے کہ میں شادی کب کروں گی‘۔

زارا کے مطابق اس سوال کا کوئی صحیح جواب بھی نہیں دیا جاسکتا، کیوں کہ ہر ’کب‘، ’کیوں‘ اور ’میں تیار نہیں ہوں‘، کے بعد چند اور عجیب سوالات سامنے آتے ہیں۔

ماڈل نے مزید لکھا کہ ’خواتین کو یہ احساس دلانا بند کریں کہ اگر ان کی شادی نہیں ہوئی تو وہ کامیاب نہیں، انہیں یہ احساس مت دلائیں کہ وہ پیچھے رہ جائیں گی، انہیں یہ احساس نہ دلائیں کہ شادی کرکے ہی وہ خوش رہ سکتی ہیں، ایسا سوچنا بند کریں کہ جو لڑکی شادی شدہ نہیں اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، خود سے مت فیصلہ کریں کہ وہ ناخوش ہے، خواتین سے وہ سوالات پوچھنا بند کردیں جن کا آپ سے کوئی تعلق نہیں‘۔

تبصرے (0) بند ہیں