جنسی ہراساں کے معاملات پر بات کرنا اچھا قدم ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
جنسی ہراساں کے معاملات پر بات کرنا اچھا قدم ہے، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ ماہ 23 مارچ کو تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ مہوش حیات نے پہلی بار اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر واضح بات کرتے ہوئے فلم انڈسٹری سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔

مہوش حیات حال ہی میں نجی ٹی وی ’سماء‘ کے مارننگ شو ’نیا دن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے تمغہ امتیاز ملنے پر ہونے والی تنقید پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر سخت اور نازیبا تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم ساتھ ہی کئی لوگوں نے ان کی سپورٹ بھی کی اور انہیں خوشی ہوئی کہ لوگ ان کی مدد کےلیے سامنے آئے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان پر تنقید کی دراصل انہیں اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ تمغہ امتیاز کیا ہے اور یہ کن شخصیات کو کیوں دیا جاتا ہے؟

اداکارہ کے مطابق ان سے پہلے بھی صبا قمر جیسی اداکارائیں تمغہ امتیاز حاصل کر چکی ہیں اور آنے والے سال میں بھی ایسی اداکاراؤں کو یہ ایوارڈ ملتا رہے گا جو اس کی مستحق ہیں۔

تمغہ امتیاز ملنے کی تقریب کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ 4 گھنٹوں تک چلنے والی تقریب کے دوران صدر مملکت اسٹیج پر کھڑے رہے۔

انہوں نے صدر مملکت عارف علوی کو سلام پیش کیا۔

مہوش حیات سمیت 8 شوبز شخصیات کو 23 مارچ کو سوال ایوارڈز دیے گئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
مہوش حیات سمیت 8 شوبز شخصیات کو 23 مارچ کو سوال ایوارڈز دیے گئے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

پروگرام میں مہوش حیات نے اپنے فن سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے شوبز کی دنیا میں ہر طرح کا کام کیا ہے، تاہم پھر بھی وہ تاحال ریڈیو جوکی (آر جے) نہیں بن سکیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ آر جے بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کیسے ملا؟ سوال پوچھنے پر اداکارہ کا کرارا جواب

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ضرور شادی کریں گی، تاہم ابھی انہوں نے اپنے فن سے شادی کر رکھی ہے۔

اداکارہ نے شادی کے لیے اپنی پسند کے لڑکے سے متعلق وضاحت کی کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں مکمل آزادی دے اور مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے۔

ان کے مطابق وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جنہیں ان کی خودمختاری سے کوئی مسئلہ نہ ہو۔

مہوش حیات نے بلاول بھٹو کی جانب سے شادی کے لیے اپنی پسند کی لڑکی بتائے جانے کے معاملے پربھی بات کی۔

اپنے فن سے شادی کر چکی ہوں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
اپنے فن سے شادی کر چکی ہوں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

ساتھ ہی انہوں نے بلاول بھٹو کے مقابلے عمران خان کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔

مہوش حیات نے وضاحت کی کہ بلاول بھٹو زرداری بھی اچھے سیاستدان ہیں، تاہم ان کا پسندیدہ سیاستدان عمران خان ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن تنقید اور تضحیک کئی لوگوں کی خودکشی کا باعث بنی، مہوش حیات

مہوش حیات نے پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں جنسی ہراساں کے معاملے پر بھی بات کی اور بتایا کہ خواتین کو جنسی ہراساں کیا جانا نہ صرف پاکستان بلکہ ہر ملک کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری خواتین بھی ایسی ہیں جو جنسی ہراساں کے معاملے میں غلط ہوتی ہیں۔

مہوش حیات کے مطابق وہ اس وقت ایسی پوزیشن میں ہیں کہ اگر کوئی انہیں جنسی ہراساں کرے گا تو با کریں گی اور ان کی بات سنی جائے گی، تاہم شوبز کی بہت ساری لڑکیاں ان جیسی پوزیشن میں نہیں۔

اداکارہ نے جنسی ہراساں کے معاملات پر پاکستان میں بات کیے جانے کو بہتر قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے جنسی ہراساں کیے جانے کے معاملات کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں