’یہ کہنا غلط ہے کہ سعودی خواتین فیشن نہیں کرتیں‘

19 اپريل 2019
تلیدہ تمر نے گزشتہ برس پہلی بار عالمی فیشن ویک میں ماڈلنگ کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
تلیدہ تمر نے گزشتہ برس پہلی بار عالمی فیشن ویک میں ماڈلنگ کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور خصوصی طور پر سعودی عرب کی خواتین کم ہی فیشن کرتی ہیں، تاہم سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل نے اس تاثر کو مسترد کردیا۔

سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل کا اعزاز حاصل کرنے والی 19 سالہ تلیدہ تمر کا کہنا ہے کہ یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ ان کے ملک کی خواتین فیشن نہیں کرتیں یا انہیں فیشن کا زیادہ علم نہیں۔

عرب ویب سائٹ ’ایماریٹس ویمن‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں تلیدہ تمر نے کہا کہ عام طور پر سعودی خواتین کے فیشن کے حوالے سے لوگوں میں غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔

تلیدہ تمر نے پہلی بار پیرس فیشن ویک میں 2018 میں کیٹ واک کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
تلیدہ تمر نے پہلی بار پیرس فیشن ویک میں 2018 میں کیٹ واک کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

ان کا کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری میں سعودی عرب کی خواتین کے لیے کچھ تعصب سے کام لیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فیشن نہیں کرتیں۔

تلیدہ تمرنے مثال دی کہ سعودی عرب کی خواتین نہ صرف دلکش عبایا پہن کر جدید فیشن کو پروموٹ کرتی ہیں بلکہ وہ عبایا کے اندر بھی دیدہ زیب لباس پہنتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل کا اعزاز حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی 'پہلی سپر ماڈل'

تلیدہ تمر کا کہنا تھا کہ انہیں کم عمری میں ہی ماڈل بننے کا شوق ہوگیا تھا، کیوں کہ انہوں نے بچپن میں ہی والدہ کی ماڈلنگ کی تصاویر دیکھیں تھیں جن سے وہ بے حد متاثر ہوئیں۔

تلیدہ تمر نے میلان فیشن ویک میں بھی کیٹ واک کی—فوٹو: انسٹاگرام
تلیدہ تمر نے میلان فیشن ویک میں بھی کیٹ واک کی—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے فیشن انڈسٹری میں عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا، ساتھ ہی کہا کہ انہیں امید ہے کہ انہیں دیکھنے کے بعد کئی دیگر نوجوان سعودی لڑکیاں بھی سامنے آئیں گی۔

خیال رہے کہ تلیدہ تمر نے پہلی بار گزشتہ برس کے آخر میں پیرس میں ہونے والی عالمی فیشن ویک میں کیٹ واک کی تھی۔

تلیدہ تمر کو سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل کا اعزاز حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام
تلیدہ تمر کو سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل کا اعزاز حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے معروف فیشن ہاؤس ’چینل‘ کے برانڈ ’ ’آؤٹ کوٹور‘ (Haute Couture) کی مصنوعات پیش کی تھیں۔

یہ مصنوعات شہرت یافتہ ڈیزائنرل کارل لاگر نے تیار کی تھیں جو رواں برس فروری میں چل بسے تھے۔

تلیدہ تمر کی والدہ کرسٹینا تمر بھی ماضی میں ماڈلنگ سے وابستہ رہی ہیں، ان کی والدہ کا تعلق اٹلی سے تھا۔

تلیدہ تمر معروف سعودی عرب کے صنعت کار ایمن تمر کی بیٹی ہیں اور ان کی پیدائش جدہ میں ہوئی اور وہ وہیں پلی بڑھیں۔

تلیدہ تمر نیویارک فیشن ویک میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
تلیدہ تمر نیویارک فیشن ویک میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں