صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے ایک گورنمنٹ پرائمری اسکول میں 6 سالہ بچی کو دیر سے آنے پر ٹیچرز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ای ڈی او ریحانہ یاسمین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں خواتین ٹیچرز کو معطل کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ٹیچر بچی کو بالوں سے پکڑ کر پورے اسکول میں گھسیٹتی رہی، جبکہ ایک نوجوان نے اپنے موبائل فون سے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

دوسری جانب تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں بچی کے والد کی مدعیت میں ٹیچرز کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اسکول انتظامیہ سے 3 روز میں جواب بھی طلب کرلیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Malik Apr 20, 2019 05:11am
بچی معصوم اور کمزور اور سنگدل معاشرے کے ستم - کیا اپنے بچے کے ساتھ کوئی ایسا کرے گا - دوسروں کے ساتھ ھی لوگ ایسا کیوں کرتے ھیں ؟