ایکشن سین کے دوران وکی کوشل کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی، 13 ٹانکے لگے

20 اپريل 2019
وکی اس ہارر فلم کے بعد کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
وکی اس ہارر فلم کے بعد کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار وکی کوشل کئی ہفتوں سے گجرات میں اپنی ایک ہارر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ اداکار اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اس ہارر فلم کے لیے ایک بحری جہاز میں ایکشن سین کی شوٹنگ کررہے تھے جس دوران ان کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں انہیں 13 ٹانکے لگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سین میں وکی کوشل ایک دروازہ کھول کر وہاں سے بھاگ رہے تھے اور اس دوران وہ دروازہ ٹوٹ کر ان پر ہی گر گیا۔

اس حادثے کے بعد فلم کی ٹیم اداکار کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے کر گئی، جس کے بعد وکی کو ممبئی روانہ کیا گیا۔

View this post on Instagram

How’s the Pose? ...High Sir!

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09) on

وکی کوشل کی گال کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث انہیں 13 ٹانکے بھی لگے اور اس حادثے کی وجہ سے وہ چند روز تک شوٹنگ بھی نہیں کرپائیں گے۔

خیال رہے کہ اس ہارر فلم میں بھومی پڈنیکر بھی وکی کوشل کے ساتھ کام کررہی ہیں، لیکن خوش قسمتی سے بھومی اس حادثے کے وقت وہاں موجود نہیں تھیں۔

بھومی پڈنیکر اور وکی کوشل اس ہارر فلم کے علاوہ بہت جلد کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’تخت‘ میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’تخت‘ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور انیل کپور بھی کام کررہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں