خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر پانڈیا، راہول پر بھاری جرمانہ

21 اپريل 2019
ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہول نے کرن جوہر کے شو میں ضواتین کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے— فائل فوٹو
ہاردک پانڈیا اور لوکیش راہول نے کرن جوہر کے شو میں ضواتین کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے— فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو خواتین سے متعلق نازیبا بیانات دینے پر فی کس 29 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

کیس کی تحقیقات کرنے والے محتسب نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا کو اپنی غلطی تسلیم کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین سے متعلق نازیبا بیان پر پانڈیا اور راہول معطل

بھارتی بورڈ کے مطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کی رقم ہلاک ہونے والے پیراملٹری فورسز کی 10 بیواؤں اور نابینا افراد کے لیے مختص کردہ فنڈز میں تقیسم کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ بھارتی شو کافی ود کرن کے دوران خواتین کے خلاف نازیبا بیانات کرنے پر بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر، بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تینوں کے خلاف یہ مقدمہ جودھپور میں درج ہوا تاہم اب تک یہ مقدمہ درج کرانے والے شخص کا نام سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے یہ دونوں نوجوان کھلاڑی گزشتہ سال دسمبر میں کافی ود کرن شو کا حصہ بنے تھے۔

اس دوران کرن جوہر نے ہاردیک پاڈنیا سے سوال کیا کہ انہیں ان خواتین کے نام کیوں یاد نہیں جن سے وہ کلب میں ملاقات کرتے ہیں،

جس پر ہاردیک پاڈنیا کا کہنا تھا کہ ’مجھے انہیں دیکھنا اور غور کرنا پسند ہے کہ وہ کس طرح سے چلتی ہیں، میں بھی تھوڑا بہت سیاہ فام ہوں تو اس لیے مجھے دیکھنا پڑتا ہے کہ وہ کس طرح سے چلتی ہیں‘۔

مزیدپڑھیں: خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات بھارتی کرکٹرز کو مہنگے پڑگئے

اس کے علاوہ انہوں نے خواتین کے خلاف نازیبا بیانات دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی پارٹی کے دوران میرے والدین پوچھتے ہیں میری والی کون سی ہے؟ جس پر میں ہر لڑکی کی جانب اشارہ کرکے بتاتا ہوں کہ یہ والی بھی اور یہ والی بھی، اور وہ کہتے ہیں کہ واہ بیٹا ہمیں تم پر فخر ہے‘۔

اس شو کی ریلیز کے فوری بعد سوشل میڈیا پر ہاردیک پانڈیا کے ساتھ ساتھ کرن جوہر اور کے ایل راہول کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جہاں ہاردیک پانڈیا کے بیانات پر ناپسندیدگی ظاہر کی گئی وہیں کرن جوہر اور کے ایل راہول پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے بھی ان بیانات میں ہاردیک کا ساتھ دیا جبکہ انہیں ایسی گفتگو کرنے پر مجبور بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد کافی ود کرن کی اس قسط کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی ہاردیک پانڈیا نے خواتین سے متعلق کئی نامناسب جملے کہے،

بعدازاں ہاردیک پانڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا، جس کے ذریعے انہوں نے اپنے جملوں سے ناظرین کا دل دکھانے پر معافی مانگی۔

ہاردیک پاندیا کا کہنا تھا کہ ’میں ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں، جسے میرے کافی ود کرن میں کہے جملوں سے تکلیف پہنچی، حقیقت یہ ہے کہ جیسا شو کافی ود کرن ہے میں اس حساب سے بات کرتا رہا، میرا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا‘۔

تبصرے (0) بند ہیں