عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ پر کرافورڈ کے ہاتھوں شکست

اپ ڈیٹ 21 اپريل 2019
عامر خان فائٹ دوران مکا لگنے سے شدید تکلیف میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
عامر خان فائٹ دوران مکا لگنے سے شدید تکلیف میں نظر آ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ ہار گئے اور باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے انہیں چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے مقابلےسے دستبردار ہونے پر مجبور کردیا۔

نیویارک کے میڈنسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی فائٹ میں عامر خان کا مقابلہ 31سالہ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ سے تھا جو اب تک ناقابل شکست ہیں اور تین ویٹ ڈویژن کے ورلڈ ٹائٹل کا اعزاز رکھتے ہیں۔

فائٹ کی ابتدا سے ہی امریکی باکسر عامر خان پر حاوی نظر آئے اور اور ایک موقع پر کرافورڈ نے انہیں زمین بوس کردیا۔

تیسرے راؤنڈ میں عامر خان نے کم بیک کیا لیکن چھٹے راؤنڈ میں عامر خان کو غلط جگہ مکا لگا جس کے باعث وہ فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔

ٹیرنس کرافورڈ کو ٹیکنیکل ناک آوٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔

شکست کے بعد عامر خان نے اپنے فینز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا، مگر غلط مکا لگنے کی وجہ سے فائٹ جاری نہ رکھ سکا۔

ٹیرنس کرافورڈ نے اپنے کیریئر کی 35 ویں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عامر خان کو اپنے کیریئر میں پانچویں مرتبہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

تبصرے (0) بند ہیں