فلپائن میں زلزلے سے 11 افراد ہلاک

23 اپريل 2019

جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں 6.1 سے 6.3 شدت تک کے زلزلے میں 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.3 شدت کے زلزلے نے سمار کے مرکزی جزیرے کو متاثر کیا اور یہ زلزلہ گزشتہ روز ملک کے دارالحکومت مانیلا میں آنے والے زلزلے سے زیادہ تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے حالیہ زلزلے میں مزید نقصانات کا امکان ظاہر کیا ہے اور رہائشیوں کو ممکنہ آفٹر شاکس سے خبردار رہنے کا کہا ہے۔

مسلسل دو روز سے زلزلے کا سامنا کرنے والے ملک فلپائن میں اب تک 11 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

زلزلے نے دیہی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا اور کچھ علاقوں مین بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔

فلپائن میں ابتدائی زلزلے کے بعد 400 سے زائد آفٹرشاکس بھی ریکارڈ کیے گئے جبکہ متعدد افراد کے اب بھی ملبے تلے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔

زلزلے سے قدیم عمارتوں اور گرجا گھروں کو بھی نقصان پہنچا—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے بعد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے—فوٹو: اے پی

اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد غم سے نڈھال نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے سے مختلف عمارتوں کو نقصان پہنچا، جہاں امدادی کارروائیاں کی گئیں—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا—فوٹو: اے پی

زلزلے کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد عمارتوں سے باہر نکل آئی—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا امدادی ورکز اندازہ لگا رہے ہیں—فوٹو: اے پی

ریسکیو اہلکار ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے—فوٹو: اے پی

شدید زلزلے سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے—فوٹو: اے پی

بھاری مشینری کی مدد سے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری رہا—فوٹو: اے پی

ریسکیو رضاکاروں کے ساتھ ساتھ لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی

شدید زلزلے کے بعد 400 سے زائد آفٹرشاکس بھی ریکارڈ کیے گئے—فوٹو: اے پی

6.1 کے زلزلے سے دارالحکومت میں متعدد عمارتیں گرنے سے نقصانات میں اضافہ ہوا—فوٹو: اے ایف پی

بیرونی حصے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کے اندرونی حصے بھی منہدم ہوگئے—فوٹو: اے ایف  پی

زلزلے کے بعد متعدد افراد کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

لوگ ملبے کے نیچے اپنا قیمتی سامان اکٹھا کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے—فوٹو: اے ایف پی

زلزلے کے بعد غم سے نڈھال لوگ اپنے پیاروں سے متعلق اچھی خبر کے منتظر رہے—فوٹو: اے پی