متحدہ عرب امارات میں وزارت ’خوشی‘ کے بعد وزارت ’امکانات‘ کا اعلان

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2019
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد رشید المختوم—اے ایف پی فائل۔
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد رشید المختوم—اے ایف پی فائل۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے وزارت ’خوشی اور رواداری‘ کے قیام کے 3 برس بعد ہی وزارت ’امکانات‘ کا اعلان کردیا۔

دبئی کے حکمران اور یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد رشید المختوم نے کہا کہ ’وزارت امکانات غیر روایتی انداز میں فعال ہو گی جس کا کوئی وزیر نہیں ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کی نئی وزارت خوشی، رواداری

انہوں نے بتایا کہ ’وزارت امکانات میں پوری کابینہ اپنا کردار ادا کر سکے گی‘۔

شیخ محمد رشید المختوم نے ٹوئٹ پر کہا کہ ’ہم نے دنیا کی اولین ورچوئل وزارت برائے امکانات متعارف کرادی ہے جو یو اے ای حکومت کے انتظامی امور کا حصہ ہوگی‘۔

دبئی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق وزارت برائے امکانات کے انتطامی امور کی ذمہ داری پوری کابینہ کی ہوگی جس میں مشاورت کے ذریعے حکومت کے لیے مستقبل کے تناظر میں نظام تیار کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے شیخ محمود نے کہا کہ ’مسقتل کے چینلجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی ڈھانچے میں سلسلہ وار ترقی ضروری ہے اور ناممکن ہماری لغت کا حصہ نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی میں خوشی کا حصول آپ کے اپنے ہاتھ میں

خیال رہے کہ 9 فروری 2016 کو وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے خوشی کا عہدہ تشکیل دیا تھا۔

شیخ محمد رشید المختوم نے کہا تھا کہ یہ وزیر سماجی بہبود اور لوگوں میں اطمینان پیدا کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ متعدد وزارتوں کو ضم کردیا جائے گا جبکہ انہوں نے حکومتی سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمیں ایک جوان اور لچکدار حکومت کی ضرورت ہے۔ ہمیں زیادہ وزارتوں کی نہیں ایسے وزراء کی ضرورت ہے جو تبدیلی کے ساتھ خود کو ڈھال سکیں۔'

اس کے علاوہ وزیراعظم نے یو اے ای یوتھ کونسل کا بھی اعلان کر دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں