لیور پول اور ویلز کے سابق کپتان آئن رش نے کراچی میں فٹبال کے گڑھ اور منی برازیل کہلانے والے علاقے لیاری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر فٹبال سے لگاؤ رکھنے والی لیاری کی عوام نے لیجنڈری فٹبالر کا پرتپاک استقبال کیا۔

لیاری آمد پر سابق فٹبالر آئن رش کو بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی، جبکہ مقامی افراد نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔

لیجنڈری فٹبالر آئن رش نے لیاری میں واقع عماد اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔

لیورپول کے سابق فٹبالر آئن رش نے لیاری میں شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔

واضح رہے کہ فٹبالر آئن رش لاہور کا دورہ کرنے کے بعد کراچی کے علاقے لیاری پہنچے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں