پاکستان سنسلک فیشن ویک سے 5 دلچسپ ہیئراسٹائل جو گھر میں بنانا نہایت آسان

رواں سال سنسلک کے اشتراک سے بننے والے پاکستان سنسلک فیشل ویک (پی ایس ایف ڈبلیو) میں کسی اور بات کی جانب بھلے ہی توجہ نہ گئی ہو تاہم اس دوران میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کی جانب سے بنائے ماڈلز کے دلچسپ اور خوبصورت ہیئر اسٹائلز سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ویسے تو کراچی کی گرمی میں نئے اور منفرد ہیئر اسٹائلز بنانا خواتین کے لیے کافی مشکل ہوجاتا ہے تاہم اس فیشن ویک سے ہیئراسٹائلز کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے جو سنسلک کے نئے شیمپوز کی وجہ سے اور بھی زیادہ خوبصورت نظر آئے۔

سب سے خاص بات یہ تھی کہ ان شیمپوز کے استعمال سے بال اتنے اچھے ہوگئے کے ماڈلز کو ریمپ پر ہیئر اسٹائلنگ کے لیے کسی چیز کی ضرورت نہیں پڑی، جبکہ ماڈلز کے بال کافی سلکی اور چمکدار دکھائی دیے۔

یہاں اس فیشن ویک میں سامنے آئے چند پسندیدہ ہیئراسٹائلز مندرخہ ذیل ہیں جو آپ صرف سنسلک شیمپو کے استعمال کے بعد باآسانی گھر میں بنا سکتی ہیں۔

1- ہانیہ عامر کا ہیئر اسٹائل

یہ بات تو ماننی پڑے گی کہ کھلے بالوں میں اونچی پونی کافی اسٹائلش لگتی ہے۔

ایسا کرنے سے چہرے پر بال سامنے نہیں آتے اور یہ ہیئراسٹائل ان دنوں کے لیے کافی اچھا ہے جب کوئی اور مشکل ہیئر اسٹائل بنانے کا دل نہ کررہا ہو۔

2- حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کے رانی شو کا منفرد لک

اس موسم میں یہ منفرد ہیئر اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔

اس کے لیے بس چند بال پنز کی ضرورت ہے اور آپ ایونٹ میں جانے کے لیے تیار۔

3- کھلے بال اور اسکارف

سیدھے سلکی بال اور پرنٹڈ اسکارف یا بنڈانا کا فیشن آپ کو پارٹی کے لیے تیار کردے گا۔

ایسے ہی ماڈل آمنہ بابر کا یہ انداز ہر لڑکی کی پسند بن سکتا ہے۔

4- چٹیا بنانے کا منفرد انداز

دیسی خواتین کا ہمیشہ سے سب سے پسندیدہ ہیئراسٹائل چٹیا بنانے کا ہے، اب اسے کسی بھی انداز میں بنالو یہ سب کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔

ثانیہ مسکتیا، حسین ریحار اور فہد حسین جیسے نامور ڈیزائنر نے اس عام ہیئراسٹائل کو بھی منفرد انداز میں پیش کرکے سب کا دل جیت لیا۔

5- زارا نور عباس کی آسان مگر اسٹائلش پونی

گوٹا ویسے تو ہمیشہ ملبوسات میں ہی لگایا جاتا ہے، لیکن اگر اسے اپنے ہیئراسٹائلنگ میں بھی استعمال کرلیا جائے تو یقیناً کچھ دلچسپ نتیجہ سامنے آئے گا۔

ایسا ہی کچھ ریمپ پر اداکارہ زارا نور عباس نے پیش کیا، جن کی پونی میں گوٹا لگاکر اس عام اور آسان ہیئراسٹائل کو نہایت منفرد بنادیا۔

اس طرح کے ہیئراسٹائلز گھر میں کیسے بنائیں؟

ان تمام لکس کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ ان اسٹائلز کو حاصل کرنے کے لیے بڑے بیوٹی پالرز جاکر بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے یا محنت کرنے یا مہنگی اشیاء خریدنے کی ضرورت نہیں۔

چاہے روایتی چٹیا بنانی ہو، سیدھے بال کھولنے ہو یا اسٹائلش پونی بنانی ہو، ان سب کے لیے اگر کچھ چاہیے تو وہ سلکی خوبصورت اور چمکدار بال ہیں۔

ہمارا مشورہ ہے کہ ایسے شیمپو اور کنڈیشنر میں پیسے خرچ کریں جو آپ کے بالوں کے لیے بہتر رہے۔

سنسلک کے 7 نئے شیمپو

سنسلک نے اپنے نئے شیمپو متعارف کروائے ہیں جو ہمارے خیال میں ہر قسم کے بالوں اور ہیئر اسٹائل کے لیے مفید رہیں گے۔

سنسلک نے اپنی فیشن رینج میں یہ 7 نئے شیمپوز نامور ڈیزائنرز اعلان، ثنا سفیناز، الکرم، علی ذیشان، جینریشن، کھادی اور ثانیہ مسکتیا کے اشتراک سے پیش کیے ہیں۔

یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کی بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر کی مارکیٹنگ ڈائیریکٹر عاصمہ حق نے بتایا کہ ’سال 2010 سے سنسلک برینڈ پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (پی ایف ڈی سی) اور مقامی ڈیزائنرز کے ساتھ تعاون کررہا ہے، تاکہ یہ مل کر نوجوان نسل کے لیے نئے فیشن ٹرینڈز سامنے لاسکیں، رواں سال یہ برینڈ ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے نوجوان لڑکیوں کے لیے پاکستان فیشن انڈسٹری کا حصہ بننے کے مواقع سامنے لارہا ہے‘۔

پاکستان سنسلک فیشن ویک کے دوران پیش کیے مزید ہیئراسٹائلز کی تفصیلات جاننے کے لیے ان ہیش ٹیگز پر کلک کریں: #SunsilkFashionEdition19 #SunsilkLiveTrends #PSFW19


یہ مواد ہمارے اسپانسر سن سِلک پاکستان کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔