فیس بک نے اپنی مقبول میسجنگ اپلیکشن میسنجر کا ڈیسک ٹاپ ورژن رواں سال کے آخر تک متعا۴رف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سان جوز، کیلیفورنیا میں سالانہ ایف 8 ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر یہ اعلان کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے مقابلے میں موبائل فونز کی تعداد زیادہ ہے جبکہ کمپیوٹرز کے استعمال کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔

مگر دفاتر میں کام کرنے والے اپنا زیادہ تر وقت ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر گزارتے ہیں اور میسجنگ ایک اہم ضرورت ہے جس کے لیے مخصوص ایپ ان افراد کو سہولت فراہم کرے گی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ لوگ کسی بھی ڈیوائس پر میسج تک آسان رسائی چاہتے ہیں اور کئی بار انہیں شیئر اور لوگوں سے رابطے کے لیے کچھ زیادہ درکار ہوتا ہے۔

فیس بک کی جانب سے اس اقدام سے اسے میسنجر کو اشتہارات کے لیے زیادہ پرکشش مقام بنانے میں مدد دے گا تاکہ آمدنی میں مزید اضافہ ہوسکے۔

میسنجر کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں آڈیو کالز، گروپ ویڈیو کالز اور وہ سب فیچرز موجود ہوں گے جو موبائل ورژن میں دستیاب ہیں۔

یہ ممکنہ طور پر میسنجر ڈاٹ کام پر مبنی ہوگا جو اس وقت فیس بک میسنجر کا ویب ورژن ہے اور چیٹ کے لیے فیس بک ویب انٹرفیس کے تیز ترین متبادل کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

اور یہ ویب سائٹ واقعی بہترین ہے جس کے بارے میں اکثر فیس بک صارفین کو علم ہی نہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ڈیسک ٹاپ ایپ کی ابھی آزمائش ہورہی ہے اور یہ رواں سال کے آخر میں دنیا بھر میں لوگوں کو دستیاب ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں