آنر 20 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

03 مئ 2019
آنر 20 — فوٹو بشکریہ آنر
آنر 20 — فوٹو بشکریہ آنر

چینی کمپنی ہواوے کا ذیلی برانڈ آنر کا نیا فلیگ شپ فون رواں ماہ متعارف کرایا جارہا ہے مگر کمپنی نے اس کی جھلک پیش کردی ہے۔

آنر 20 فلیگ شپ فون کو 21 مئی کو متعارف کرایا جائے گا اور یہ پہلا موقع ہوگا جب آنر کسی فون کو یورپ میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کرے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری تصویر میں فون کے فرنٹ کو دکھایا گیا ہے جس میں گول ایجز اور کونے موجود ہیں جبکہ نوچ کی جگہ پنچ اسٹائل فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اب یہ کمپنی بھی نوچ کو الوداع کہنے والی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کی تشہیر کیپچر ونڈر ہیش ٹیگ ے کی جارہی ہے، یعنی اس فون (یا فونز امکان ہے کہ یہ ایک سے زائد ماڈلز میں متعارف کرایا جائے گا) میں فوٹوگرافی پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس فون میں نمبر 4 پر زور دیا جارہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر اس کے بیک پر 4 کیمروں کی موجودگی کا حوالہ ہے یا اس سیریز کے ماڈلز کا۔

اس فون کی دیگر لیکس کے مطابق یہ آنر 20 اور آنر 20 پرو ماڈلز کی شکل میں متعارف کرایا جائے گا جس میں سے ایک 6.1 انچ جبکہ دوسرا 6.5 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔

لیکس کے مطابق آنر پی 20 پرو میں 4 بیک کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا جبکہ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہوگا۔

ان دونوں فونز میں کیرین 980 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ آنر 20 میں سکس جی بی ریم اور آنر 20 پرو میں 8 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں