’سیکرڈ گیمز‘ کی نئے کرداروں کے ساتھ واپسی

سیزن 2 رواں سال کے آخر میں پیش کیا جائے گا—فوٹو/ اسکرین شاٹ
سیزن 2 رواں سال کے آخر میں پیش کیا جائے گا—فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارت کی کامیاب نیٹ فلکس سیریز ’سیکرڈ گیمز‘ اپنے نئے سیزن اور کچھ نئے کرداروں کے ساتھ واپسی کررہی ہے۔

نیٹ فلکس انڈیا نے اس کامیاب سیریز کے نئے سیزن کے لیے کاسٹ کی فہرست ایک ویڈیو کے ذریعے جاری کردی۔

اس ویڈیو میں سیف علی خان اور نوازالدین صدیقی اپنے پرانے کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں، جبکہ اب کالکی کوئچلن بھی اس سیریز کے نئے سیزن کا حصہ بن گئی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کالکی اس سیریز میں بتیا نامی خاتون کا کردار نبھائیں گی۔

مزید پڑھیں: عریاں مناظر اور ننگی گالیاں، کیا یہی ہے نیا بھارتی فارمولہ؟

اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں اس سیریز کی مداح ہوں اور بےحد خوش ہوں کہ مجھے سیکرڈ گیمز کا حصہ بنایا گیا، سیزن 2 پہلے سے زیادہ متاثر کن ہوگا اور ناظرین کو بےحد پسند آئے گا‘۔

سیریز میں انوراگ کشیپ نوازالدین صدیقی کا حصہ ڈائیریکٹ کریں گے، جبکہ نیرج گیوان سیف علی خان کے کردار کی ہدایات دیں گے۔

یاد رہے کہ سیکرڈ گیمز وکرم چندرا کی کتاب سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

اس سیریز کا سیزن 2 رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں