گیم آف تھرونز کی نئی قسط میں کافی کے ایک کپ کا چرچا

اپ ڈیٹ 06 مئ 2019
کافی کا یہ کپ آج کے دور کا ہے — فوٹو بشکریہ ایچ بی او
کافی کا یہ کپ آج کے دور کا ہے — فوٹو بشکریہ ایچ بی او

گیم آف تھرونز دنیا بھر میں مقبو لڈرامہ ہے جس کا اب آخری سیزن اس وقت ایچ بی او پر نشر ہورہا ہے۔

اگر تو آپ اس ڈرامے کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوگا کہ اس میں بہت قدیم زمانہ دکھایا گیا ہے جس میں کردار ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

اس ڈرامے کے مداح تو اس کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے اور اس کی ہر قسط پر چینیل اوسطاً ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا خرچہ کررہا ہے اور ہر طرح کی باریکیوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔

مگر اس وقت کیا ہو جب موجودہ عہد کی کسی معروف کمپنی کی کوئی چیز پروڈکشن ٹیم ہٹانا بھول جائے اور ایڈیٹنگ کے دوران بھی اسے نظرانداز کردیا جائے اور وہ نشر بھی ہوجائے۔

مگر ایسا ہوا اور سیزن 8 کی چوتھی قسط (جو گزشتہ شب نشر ہوئی) میں ایک سین میں ایک کافی کا کپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جس نے دنیا بھر میں اس شو کے مداحوں کو ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا۔

معروف کمپنی اسٹار بکس کا کافی کپ اس قسط میں ایک میز پر مرکزی کردار ڈینیرس ٹارگیرین کے سامنے نظر آیا۔

ایک ایسے شو جس میں باریکیوں پر بہت زیاہد دھیان دیا جاتا ہے، اس میں ایسی لاپروائی (یا پراڈکٹ کی تشہیر) بہت زیادہ مضحکہ خیز ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہوا۔

اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ پروڈکشن ٹیم ہی نہیں دیکھنے والے بھی انتہائی باریک بینی سے اس ڈرامے کو دیکھتے ہیں۔

ویسے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پروڈکشن ٹیم محنت جتنی بھی کرتی ہو مگر وہ بھی انسانوں پر مشتمل ہے اور تھکاوٹ کا شکار ہوجاتی ہے جسے دور کرنے کے لیے کافی پینا مجبوری ہوتی ہے، بس کپ ہٹانا بھول جاتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں