ٹوئٹر ری ٹوئیٹس میں اب انیمیٹڈ تصاویر کا اضافہ ممکن

07 مئ 2019
ٹوئٹر میں دلچسپ فیچر متعارف — شٹر اسٹاک فوٹو
ٹوئٹر میں دلچسپ فیچر متعارف — شٹر اسٹاک فوٹو

تیار ہوجائیں آپ کی ٹوئٹر فیڈ اب بہت زیادہ انیمیٹڈ ہونے والی ہے۔

اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اب ٹوئٹر صارفین ری ٹوئیٹس میں انیمیٹڈ تصاویر (GIF) کو ایڈ کرسکتے ہیں۔

اس بات کا اعلان ٹوئٹر نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کیا اور کمپنی کے مطابق یہ فیچر اس وقت مددگار ثابت ہوگا جب آپ کو کچھ لکھنے کے لیے الفاظ کا انتخاب کرنے میں مشکل کا سامنا ہو۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی بھی ٹوئیٹ پر ری ٹوئیٹ بٹن پر کلک کریں اور وہاں ری ٹوئیٹ وڈ کمنٹ کے آپشن کا انتخاب کریں، جس کے بعد جی آئی ایف، ویڈیو یا تصویر کو ایڈ کردیں اور پھر ری ٹوئیٹ بٹن پر کلک کردیں۔

یہ فیچر اس وقت آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور mobile.twitter.com میں دستیاب ہے جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں یہ آنے والے مہینوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

ٹوئٹر صارفین نے اس نئے فیچر پر کافی جوش کا اظہار کیا ہے کیونکہ لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ پر اس فیچر کے لیے کافی عرصے سے زور دیا جارہا تھا۔

اس سے پہلے گزشتہ ماہ ٹوئٹر نے ’لیبل‘ نامی فیچر متعارف کرایا تھا۔

اس فیچر کے تحت جب بھی کوئی ٹوئٹر صارف کسی ٹوئیٹ میں دوسرے شخص کو مینشن کرے گا اور مینشن کیا گیا شخص جب بھی اسی ٹوئیٹ کے پر ریپلائی کرے گا تو اس کے ٹوئیٹ کے اوپر ’مینشن‘ کا لفط لکھا ہوا آئے گا۔

ساتھ جب اسی ٹوئیٹ پر پہلا ٹوئیٹ کرنے والا شخص دوبارہ کوئی کمنٹ کرے گا تو اس کے ٹوئیٹ کے اوپر ’آتھر‘ کا لفظ لکھا ہوا آئے گا۔

کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورژن کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے کی جارہی تھی مگر اب اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس ری ڈیزائن کے بعد ٹوئٹر میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔

اکثر صارفین کو اس ری ڈیزائن کو استعمال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے جو کہ سائٹ کے دائیں جانب اوپر موجود ہے جس پر ٹیک اے لک پر کلک کرنا ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں