عراق میں خودکش بم دھماکا، 11 افراد ہلاک

10 مئ 2019
عراقی فوج شامی سرحد کے قریب پہرہ دے رہی ہے — فوٹو: اے پی
عراقی فوج شامی سرحد کے قریب پہرہ دے رہی ہے — فوٹو: اے پی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی حصے میں واقع ایک مارکیٹ میں خود کش بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے ’اےایف پی‘ کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام نے واقعہ کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فوج نے داعش کے میڈیا سینٹر سمیت 15 ٹھکانوں کو تباہ کردیا

سینئر پولیس افسر کے مطابق ’جمیلہ مارکیٹ میں ہجوم کی موجودگی میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا ‘۔

رپورٹ کے مطابق تاحال خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

اس ضمن میں طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں 8 افراد کی لاشیں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حملہ اس وقت پیش آیا جب روزہ افطار کرنے کے بعد شہری گھروں سے نکلے۔

مزیدپڑھیں: شام: اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 12 بچوں سمیت 39 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ برس 30 اگست کو بھی مغربی عراق کے صوبے انبار میں القائم کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

داعش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 50 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

رواں برس 12 اپریل کو عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے ہمرین میں داعش کے میڈیا سینٹر سمیت ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایک برس قبل دعویٰ کیا تھا کہ ملک سے داعش کا مکمل خاتمہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فوج کا فضائی کارروائی میں داعش کے 45 ارکان ہلاک کرنے کا دعویٰ

ملٹری کے ترجمان جنرل یحیحیٰ رسول نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی ادارے نے ہمرین کے پہاڑوں میں موجود داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں پر حملہ کیا‘۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ داعش کے خلاف آپریشن میں عراق سمیت امریکی اتحادی فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں